دنیا
2 منٹ پڑھنے
صدر ٹرمپ نے میدویدیف کے سخت بیانات کے بعد روس کے گرد آبدوزوں کو متعین کر دیا
احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات محض الفاظ سے زیادہ ہو سکنے کے  پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، امریکی صدر
صدر ٹرمپ نے میدویدیف کے سخت بیانات کے بعد روس کے گرد آبدوزوں کو متعین کر دیا
Trump says that he has ordered two nuclear submarines to be positioned in the appropriate regions. (Photo: Reuters Archive) / Reuters
2 اگست 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے دو جوہری آبدوزوں کو متعلقہ علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے، جو سابق روسی صدر دیمتری میدویدیف کے 'احمقانہ اور اشتعال انگیز' بیانات کے جواب میں کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، "میں نے دو جوہری آبدوزوں کو مناسب علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے، احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات محض الفاظ سے زیادہ ہو سکنے کے  پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔" انہوں نے خبردار کیا کہ الفاظ اکثر غیر متوقع نتائج کا سبب بن سکتے ہیں۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ اور میدویدیف، جو اب روس کی سیکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین ہیں، کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اس سے پہلے اس ہفتے، ٹرمپ نے ماسکو کو 10 دن کی مہلت دی تھی کہ وہ یوکرین میں جنگ بندی پر راضی ہو جائے، ورنہ روس اور اس کے تجارتی شراکت داروں کی برآمدات پر سخت محصولات عائد کیے جائیں گے۔

روس کے سرد جنگ کے دور کے جوہری ہتھیاروں کی یاد دہانی

میدویدیف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ پر 'الٹی میٹمز کا کھیل' کھیلنے کا الزام لگایا اور انہیں روس کے سرد جنگ کے دور کے جوہری ہتھیاروں کی یاد دہانی کرائی۔ ٹرمپ نے جواب میں میدویدیف کو خبردار کیا کہ وہ اپنےبیانات سوچ سمجھ کر دیں۔

کریملن کے حکام نے امریکی صدر کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا ہے اور اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ ماسکو ان کی ڈیڈ لائن پر عمل کرے گا۔

ٹرمپ کا اسٹریٹجک ہتھیاروں کی دوبارہ تعینات کرنے کا فیصلہ یوکرین کی جنگ کے حوالے سے بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان بیانات میں شدت آنے کا مظہر  ہے۔

2022 میں روس کی یوکرین کے ساتھ مکمل جنگ کے آغاز کے بعد سے، میدویدیف ماسکو کی قیادت میں سب سے زیادہ جارحانہ موقف اپنانے والوں میں سے ہیں، جو اکثر مغرب کے خلاف سخت بیانات دیتے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات