دنیا
2 منٹ پڑھنے
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
گزشتہ ہفتے ڈراونز نے ماسکو کی واحد آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں ماسکو کے دفاعی نظام نے تقریباً 200 ڈرونز کو گرا دیا تھا، جو شہر پر 2022 میں روس۔ یوکرین جنگچھڑنے  کے بعد سے ایک بڑے فضائی حملوں میں سے ایک تھا۔
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فائل: ماسکو کے ایک ہوائی اڈے پر اپنی پرواز کا انتظار کرتی ایک مسافر، بدھ، 6 مئی 2026۔ / AP

روسی فضائی حکام نے پیر کو مختصر طور پر ماسکو کے چار ہوائی اڈے بند کر دیے، جب متعدد ڈرونز کو روکا گیا۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے ٹیلیگرام پر کہا کہ شہر کی جانب بڑھنے والے 59 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

سوبیانن نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور کہا کہ جہاں ڈرونز مار گرے وہاں ایمرجنسی سروسز بھیجی گئی ہیں۔

کیف نے اپنے شہروں پر ماسکو کے بمباری کے جواب میں روس میں ڈراون بھیجے ہیں، حالانکہ سوبیانن نے  ڈارونز کا تعلق  یوکرین سے ہونے کی وضاحت نہیں کی۔

شیریمیٹیوو، ڈوموڈیڈوو اور ونُکوو ہوائی اڈے، اور دارالحکومت کے نزدیک ژوکووسکی نے پروازیں معطل کر دیں، حالانکہ بعد ازاں انہیں دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

حکام نے آج علی الصبح  اعلان کیا کہ ہوائی اڈے دوبارہ کھل گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ڈراونز نے ماسکو کی واحد آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں ماسکو کے دفاعی نظام نے تقریباً 200 ڈرونز کو گرا دیا تھا، جو شہر پر 2022 میں روس۔ یوکرین جنگچھڑنے  کے بعد سے ایک بڑے فضائی حملوں میں سے ایک تھا۔

شہر کے گورنر مخائل رازووژایف نے ٹیلیگرام پر لکھا ہے کہ روسی الحاق شدہ کریمیا کے شہر سیواستوپول نے پیر کو تمام کھلے مقامات پر ہونے والے عوامی پروگرام منسوخ کر دیے اور سڑکوں کی روشنی بند رکھی جائے گی،  انہوں نے  عوام  سے بجلی کے استعمال میں کمی کی اپیل کی۔

کریمیا، جو روسیوں کے لیے ایک مقبول سیاحتی مقام ہے، نے عوام اور کاروباری اداروں کو ایندھن کی فروخت معطل کر دی ہے، اور سپلائیز ضروری خدمات اور سیکیورٹی کے ذمہ دار سرکاری اداروں تک محدود کر دی گئی ہیں۔

دریافت کیجیے
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا