ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
چاہتاہوں کہ پوٹن اور زیلنسکی استنبول میں یکجا ہوں:ایردوان
کابینہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو استنبول یا انقرہ میں یکجا کرنا  ہے
چاہتاہوں کہ پوٹن اور زیلنسکی استنبول میں یکجا ہوں:ایردوان
/ AA
3 جون 2025

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے روس، یوکرین اور امریکہ کے رہنماؤں پر مشتمل ایک سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی پیش کش کی ہے، جس سے استنبول کو "امن کا مرکز" بنایا جائے گا۔

گزشتہ  روز کابینہ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو استنبول یا انقرہ میں یکجا کرنا  ہے۔

روس اور یوکرین کے وفود کے درمیان استنبول میں مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 'میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی ساتھ لانا چاہتا ہوں'۔

ایردوان نے اعلان کیا کہ ترکیہ میں رہنماؤں کے اکٹھے ہونے کی صورت میں  وہ "اس اجلاس میں ان سے بھی ملیں گے تاکہ ہم استنبول کو امن کے مرکز میں تبدیل کرسکیں۔

انہوں نے روس میں اتوار کو پیش آنے والے واقعے کے باوجود پیر کو ہونے والی بات چیت کو 'اہم کامیابی' قرار دیا، جس میں یوکرین کی جانب سے رات گئے 162 ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے شدید فضائی حملہ کیا گیا، جس میں 40 سے زائد روسی فوجی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں اے-50، ٹی یو-95 اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے ٹی یو-22 ایم 3  بمبار طیارے شامل تھے۔

شام میں پیش رفت

شام میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسا کہ شام استحکام اور امن حاصل کرتا ہے، ہمیں یقین ہے کہ اس کے تمام ہمسایہ ممالک اور خطے کے تمام ممالک اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔

ایردوان نے یورپی ممالک کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کے فیصلے کو سراہا۔

ترک صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ ترک کمپنی اے جیٹ کی شام کے لیے باقاعدہ پروازوں کے آپریشن کے ساتھ ساتھ شامی ایئرلائنز جلد ہی ترکیہ کے لیے پروازیں شروع کرے گی۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان