دنیا
2 منٹ پڑھنے
فرانس میں ایک اور اہم میوزیم سے قدیم زیورات کی چوری نے ہلچل مچا دی
چوری کے ہدف میں فرانسیسی لکشری گلاس میکر لالیک کا میوزیم تھا، جہاں تفتیش کے مطابق مشتبہ افراد نے سیکیورٹی کو پار کر کے 20 زیورات چرا لیے۔
فرانس میں ایک اور اہم میوزیم سے قدیم زیورات کی چوری نے ہلچل مچا دی
[FILE] آنے والے دنوں میں میوزیم بند رہے گا جبکہ حکام نقصان کا جائزہ لیں گے اور سیکیورٹی کو مزید سخت کریں گے۔ / Reuters

روزنامہ لی پاریزیئن نے تفتیش سے واقف ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا   ہے کہ فرانس کے شمال مشرق میں واقع فرانسیسی لگژری گلاس ساز لالیک کے میوزیم کو چوروں نے نشانہ بنایا، جنھوں نے اتوار کی صبح تقریباً 4 ملین یورو (4.57 ملین ڈالر) کے زیورات چوری کر لیے ۔

رپورٹ کے مطابق چند نقاب پوش مشتبہ افراد نے دروازہ زبردستی کھولا، چھ شو کیش توڑ ے اور 20 کرسٹل زیورات کے نمونے لے کر فرار ہو گئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میوزیم اگلے چند روز کے دوران بند رہے گا جب کہ حکام نقصان کا اندازہ لگائیں گے اور حفاظتی انتظامات کو مضبوط کریں گے۔

میوزیم نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک بیان میں کہا ہے کہ "خصوصی فوجی دستے  اس حوالے سے تفتیش  کرےگی۔"

ونگن-سر-موڈر کے میئر کرسچن ڈورشنیئر نے مقامی اخبار ڈیرنیئر نوویل دَ الزاس کو بتایا کہ چور بظاہر "اچھی معلومات" رکھتے تھے کیونکہ وہ براہِ راست زیورات کی طرف  گئے۔

انہوں نے کہا کہ میوزیم کا الارم سسٹم درست طریقے سے کام کر رہا تھا، مگر سیکیورٹی کمپنی نے فوراً پولیس کو مطلع نہیں کیا۔

حکام نگرانی کے کیمرے کی ویڈیوز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

لی پاریزیئن کا کہنا ہے  کہ میوزیم کو کمزور اشیاء کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا اور اسے "خصوصی نگرانی" میں رکھا گیا تھا، یہ اقدام اکتوبر 2025 میں لوور میوزیم میں ہونے والی ایک معروف جواہرات کی چوری کے بعد کیا گیا تھا جس میں چوروں نے تقریباً 102 ملین ڈالر مالیت کی اشیاء چوری کی تھیں۔

 

دریافت کیجیے
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
ایران نے آبنائے ہر،مز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل داغے: رپورٹ
روٹے نے شاندار طریقے سے نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا
تہران میں خامنہ ای کی رسمِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی