دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین اور برازیل 'خود کفالت' کی مثال بن سکتے ہیں: شی
چین اور برازیل گلوبل ساؤتھ کے بڑے ممالک  کے درمیان اتحاد و خود انحصاری کی مثال بن سکتے ہیں: صدر شی جن پنگ
چین اور برازیل 'خود کفالت' کی مثال بن سکتے ہیں: شی
برازیلی صدارت کے ایک بیان کے مطابق، لولا اور شی جن پنگ نے متعدد موضوعات پر بات چیت کی، جن میں یوکرین میں جنگ اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے شامل ہیں۔ / Reuters

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا  ہےکہ "خودکفالت" کے موضوع پر چین اور برازیل  مثالی ملک بن سکتے ہیں۔

اطلاع کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز اپنے برازیلی ہم منصب لوئز اناسیو لولا دا سلوا سے ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شن ہوا  کے مطابق مذاکرات میں  پنگ نے کہا  ہےکہ" چین ، گلوبل ساؤتھ کے بڑے ممالک  کے درمیان اتحاد و خود انحصاری کی مثال بننے" اور "ایک زیادہ عادل دنیا  اور زیادہ پائیدار کرّہ ارضی کی تعمیر کے لئے برازیل کے ساتھ مل کر کام کرے گا ۔

پنگ نے ڈھکے  چھُپے انداز میں امریکی محصولات کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ تمام ممالک کو باہم متحد ہو کر یک طرفہ مفاد پرستی اور یک طرفہ تحفظ کے خلاف ردعمل پیش کرنا چاہیے۔

برازیل صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں صدور کے درمیان ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ مذاکرات کے  دوران لولا اور شی نے ،یوکرین  جنگ اور ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے اقدامات  سمیت،کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیاہے۔

بیان میں کہا گیا  ہےکہ "دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی  دفاع میں جی 20 اور برکس کے کردار پر بھی  اتفاق کیا  اورصحت، تیل ، گیس، ڈیجیٹل معیشت اور سیٹلائٹ جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے"۔

واضح رہے کہ یہ ٹیلی فونک ملاقات لُولا کے، گذشتہ ہفتے جاری کردہ اور "ہم امریکی محصولات کا منّظم جواب دینے کے لئے  بھارت اور چین کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات پر  غور کر رہے ہیں" کے الفاظ پر مبنی، بیان کے بعد کی گئی ہے۔  

دونوں رہنما حالیہ مہینوں میں اپنے ممالک کو، کثیرالجہتی تجارتی نظام کے، مضبوط محافظ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ حکمت عملی  امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی محصولات پالیسی کے برعکس ہے۔

دریافت کیجیے
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی خفیہ ادارے میں برطرفیوں کا آغاز کر دیا
اسرائیلی میڈیا: امریکا نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کی لا محدود اجازت ختم کر دی ہے
آبنائے ہرمز تہران کے زیرِ انتظام ہوگی: قالیباف
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
اٹلی نے 8 شہروں میں 'ریڈ الرٹ' جاری کر دیا
ڈونلڈ ٹرمپ: میں ترکیہ کا دورہ کروں گا
روس نے یوکرین پر تباہ کن حملے کیے ہیں، کئی جانیں ضائع درجنوں زخمی: کیف
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے محض ایک دن بعد لبنان میں 18 افراد شہید
کیوبا نے معاشی اصلاحات کا اعلان کر دیا
ماسکو بڑے پیمانے پر یوکرینی ڈرون حملے کا نشانہ بنا ہے:سوبیانین
روس نے کیئف پر حملہ کر دیا
ترک وزیر خارجہ کی روسی صدر سے ملاقات،باہمی امور پر غور