مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
ٹرمپ سمیت اعلی امریکی حکام ایران کے نشانے پر ہیں:موساد
ایران کے خلاف معاشی پابندیوں کے فیصلوں کے پیچھے کارفرما وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ  اور کسی بھی معاہدے کی مخالفت کرنے والے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے علاوہ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ  کو بھی ایک فوجی اڈے پر منتقل کر دیا گیا ہے
ٹرمپ سمیت اعلی امریکی حکام ایران کے نشانے پر ہیں:موساد
ایران-امریکہ / AP (Wire)

اسرائیلی اخبار 'اسرائیل ہیوم'  نے نامعلوم اعلیٰ اسرائیلی اور امریکی حکام کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ موساد کی اس انٹیلی جنس معلومات کی تصدیق ایک اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھی کر دی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ ایران امریکی صدر ٹرمپ اور بعض دیگر اعلیٰ امریکی حکام کو نشانہ بنانے کے لیے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

حکام کا موقف ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات واضح طور پر کم ہو گئے ہیں، اور اس کے پیچھے ایک بڑی وجہ وہ انٹیلی جنس معلومات ہیں جو موساد نے سی آئی اے  کو فراہم کی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے سی آئی اے کو جو معلومات فراہم کی ہیں، وہ دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کے امکان کی نشاندہی کرتی ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ روایتی حفاظتی اقدامات کے ذریعے اس طریقے کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ موساد کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے بعد جن امریکی حکام کو خطرہ لاحق سمجھا جا رہا تھا، انہوں نے کھلے مقامات پر ہونے والی عوامی تقریبات میں اپنی شرکت نمایاں طور پر کم کر دی ہے، جبکہ ان میں سے چند ایک کو عارضی طور پر ان کے گھروں سے نکال کر محفوظ تنصیبات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کی عوامی تقریبات کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اور یہ کہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ان کی کچھ تقریبات کھلے میدانوں میں منعقد کی گئی تھیں، تاہم اب ایسی کھلی تقریبات میں تیزی سے کمی کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی شامل کیا گیا ہے کہ امریکی صدر جن تقریبات میں شرکت کرتے ہیں، ان کے دوران ڈرون خطرات کو ناکام بنانے کے لیے تیار کیے گئے خصوصی نظاموں سمیت اضافی حفاظتی اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ موساد کی معلومات کے بعد خطرہ محسوس کرنے والے امریکی حکام نے کھلے عام نظر آنا کم کر دیا ہے اور کچھ کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف معاشی پابندیوں کے فیصلوں کے پیچھے کارفرما وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ  اور کسی بھی معاہدے کی مخالفت کرنے والے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے علاوہ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ  کو بھی ایک فوجی اڈے پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل کی بیرونی انٹیلی جنس سروس 'موساد' کے ڈائریکٹر رومن گوفمین نے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں پر بات چیت کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی غرض سے واشنگٹن کا دورہ کیا تھا۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل کے نگران وزیرِ اعظم بین یامین نیتن یاہو ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے ٹرمپ پر دباؤ ڈال رہے ہیں جس نے سب کی توجہ مبذول کر لی ہے۔"

 

دریافت کیجیے
میں، کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں: ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ اور شی، پوتن کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ پر بات کر سکتے ہیں
ہرمز سے بلا اجازت جو جہاز گزرا ہماری زد میں ہوگا: پاسداران انقلاب
ہسپتالوں پر حملے جرم ہیں:غزہ وزارت صحت
پاکستان:دہشتگردوں کا گھات لگا کر پولیس پر حملہ،متعدد ہلاک و زخمی
ماحول عدم اعتماد کامگر مذکرات میں پیش رفت کا امکان ہے:زیلنسکی
ترک خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے مونٹی نیگرو کو شکست دے دی
امریکہ کسی مغالطے میں نہ رہے، اسے بھی نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
پاکستان: آنکھوں کے معائنے کے بعد عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
ٹی آر ٹی بین الاقوامی دستاویزی فلم ایوارڈ کے لیے درخواستوں کا آغاز ہو گیا
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی فلسطینی زمینوں پر قبضے کے احکامات جاری کر دیئے
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے
ایران کے ڈر سے امریکی وزیر خزانہ گھر چھوڑ گئے
جنوبی کوریا: بس حادثہ 48 افراد زخمی
کمبوڈیا: اسکول بس تالاب میں جا گری، 5 طالبات ہلاک