دنیا
2 منٹ پڑھنے
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
گوئٹے مالا  نے شدید آتش فشانی دھماکوں کے بعد ہنگامی الرٹ جاری کر دیا
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
[FILE] گوئٹے مالا میں الدیا لا سولیڈاد کے قریب، اکاتینانگو آتش فشاں سے فوئگو آتش فشاں دکھائی دے رہا ہے۔ / Reuters

گوئٹے مالا  نے 'فیوگو پہاڑ' میں شدید آتش فشانی دھماکے کے بعد دوسرے درجے کا ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

گوئٹے مالا محکمہ قدرتی آفات ‘کونریڈ’ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سےجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "فیوگو آتش فشاں میں دھماکے کے باعث ملک بھر میں نارنجی درجے کا ہنگامی الارم نافذ کر دیا گیا ہے۔"

دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے تقریباً 35 کلومیٹر دور واقع آتش فشاں کے قریب دو دیہات سے لوگوں کے انخلا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فیوگو آتش فشاں   وسطی امریکہ کا فعال ترین آتش فشاں ہے۔پہاڑ میں بار بار ہونے والے دھماکوں کے باعث حالیہ برسوں میں اس علاقے سے متعدد مرتبہ بڑے پیمانے پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

گوئٹے مالا بحرالکاہل کی معروف  'آتشیں پٹی'  پر واقع  ہے اور یہاں اکثر  زلزلے آتے اور آتش فشاں پھٹتے  رہتے ہیں۔

گزشتہ سال فیوگو آتش فشاں سے گیس اور راکھ کے اخراج کے بعداطراف کے علاقوں سے 500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر اور دہانے کے بالکل قریب واقع آبادیوں کے رہائشیوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

حکومت نے متاثرہ علاقے کے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں معطل کر دیں اور ملک کے جنوبی حصے کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی شہر انٹیگوا سے ملانے والی ایک اہم شاہراہ بھی بند کر دی ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ وزارت خارجہ: نیتن یاہو کا مقصد علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے میں رکاوٹ ڈالنا ہے
امید ہے معاہدہ طے پا جائے گا: ٹرمپ
جاپان: ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی
اسرائیل نے غزہ بھر میں 2 بچوں سمیت کم از کم آٹھ فلسطینی قتل کر دیئے
ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملہ منسوخ کر دیا
وینزویلا سیاسی انتقالِ اقتدار پر بات چیت شروع کر رہا ہے
پیرو: سیاحتی طیارہ گِر گیا، 13 افراد ہلاک
امریکی سفارتخانوں کا شہریوں کو مشرق وسطی کے ممالک سے روانہ ہونے کا انتباہ
وزیر بولات: سارپ سرحدی چوکی ایشیائی ممالک کے لیے ایک بہت اہم ٹرانزٹ راستہ ہے
بغاوت اقدام کے دوران صدر ایردوان پر قاتلانہ حملے کے اقدام میں ملوث فیتو کا کارندہ گرفتار
فیفا کے سربراہ: ہم  نے آئندہ کے مقابلوں کے لیے متنازعہ منصوبے کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے
اسپین: سیوتا سے تقریباً 50,000 مہاجرین اپنی مرضی سے مراکش لوٹ گئے ہیں
روس کے کیف پر تازہ حملے میں 9 افراد ہلاک، 28 زخمی
ٹرمپ نے ایران پر 'بہت شدید' حملوں کا اعادہ کیا ہے اور جنگ میں 'فتح' کا عندیہ دیا
روس اور یوکرین کے دوطرفہ رات گئے حملوں میں 2 افراد ہلاک، 9 زخمی