مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
غزہ میں جنگ بندی نہایت 'نازک' ہے اور 'کئی خلاف ورزیوں' کا سامنا کر چُکی ہے: گوتریس
جنگ بندی کو اس انداز میں آگے بڑھایا جائے جس سے دو ریاستی حل کے نفاذ کی راہ ہموار ہو: انتونیو گوتریس
غزہ میں جنگ بندی نہایت 'نازک' ہے اور 'کئی خلاف ورزیوں' کا سامنا کر چُکی ہے: گوتریس
Second World Summit for Social Development, in Doha / Reuters

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نہایت 'نازک' ہے  اور  'کئی خلاف ورزیوں 'کا سامنا کر چُکی ہے۔ امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ جنگ بندی کا احترام کیا جائے ۔

 بدھ کو نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس  سے خطاب میں انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ "غزہ میں جنگ بندی نہایت نازک ہے  لیکن مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود جاری ہے۔ میں جنگ بندی کا مکمل احترام کرنے، مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی بنیاد رکھنے اور ایسے حالات پیدا کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں جو فلسطینی عوام کو اپنی تقدیر کا تعین کرنے کے قابل بنائیں۔جنگ بندی کو اس انداز میں آگے بڑھایا جائے جس سے دو ریاستی حل کے نفاذ کی راہ ہموار ہو۔"

 انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود غزہ میں انسانی ہمدردی کی کارروائیوں میں وسعت آ  رہی ہیں ۔اگرچہ کچھ رکاوٹیں اور چیلنج ابھی بھی موجود ہیں لیکن  ہم غزہ کے لئے اپنی انسانی امداد میں نمایاں اضافہ کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا  ہےکہ اقوام متحدہ کے لیے اگلے اقدامات کا فیصلہ یقینا سلامتی کونسل کرے گی۔

 خدشات اور پابندیاں

 اس سے قبل جی سیون کے وزراء نے غزہ میں انسانی  امداد کے داخلے  پر اسرائیلی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت جی سیون  وزراء نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کا غیر قانونی تشدّد  غزہ میں امن کوششوں کو کمزور کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل،  اکتوبر 2023 کے بعد سے، زیرِ محاصرہ غزّہ پر مسلّط کردہ نسل کشی جنگ میں زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل تقریبا 70,000 فلسطینیوں کو قتل کر چُکا ہے۔ اسرائیل،  نہایت سّفاکی کے ساتھ ماحولیاتی  نسل کُشی  بھی جاری رکھے ہوئےہے۔  علاقے کے بیشتر حصّے کو کھنڈرات میں  تبدیل کر چُکا اور  تقریبا تمام آبادی کو بے گھر کرچُکا ہے۔

دریافت کیجیے
سرگن یالچین قومی فٹبال ٹیم کے کوچ بن گئے
ترکیہ -لیبیا معاہدہ،ترک دفتر خارجہ کا خیر مقدم
ایران: "ہمارے ملک سے افزودہ یورینیم کا ایک گرام تک باہر نہیں بھیجا جائے گا"
مسک نے یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال اسٹارلنک سروس کی رفتار محدود کر دی
امریکہ: ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں۔
ترک وزیر دفاع قطر روانہ، دفاعی صنعتی معاہدے پر دستخط کریں گے
ایرانی پاسدارانِ انقلاب:" آبنائے ہرمز میں ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو گرا دیا گیا ہے"
امریکہ: جے ڈی وینس نے نیتن یاہو کی حمایت سے انکار کردیا
کولومبیا:سونے کی کان پر تودہ گر گیا،14 افراد ہلاک متعدد زخمی
پوٹن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
ہمیں ایک کام ختم کرنا ہے ٹرمپ: نیتین یاہو
سوڈان: بس اسٹاپ پر ڈرون حملہ، 80 افراد ہلاک
یورپ کی بد امنی میں روس کا ہاتھ،کریملن نے مضحکہ خیز قرار دے دیا
یمنی میڈیا: حوثیوں کے یمن میں فوج تربیتیی کیمپ پر حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
یورپی سفارت کاروں پر حملے،یورپی یونین اور کینیڈا کی مذمت