دنیا
2 منٹ پڑھنے
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
ہمیں، فلسطینی علاقوں میں ہونے والی پیش رفتوں پر گہری تشویش ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں کوئی عملی جزوی الحاق نہیں ہونا چاہیے: فریڈرک میرز
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
میرز نے نیتن یاہو کے ساتھ کال میں فلسطینی علاقوں پر 'گہری تشویش' کا اظہار کیا (تصویر: فائل) / Reuters

جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر "گہری تشویش" کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جانا چاہیے۔

حکومتی ترجمان اسٹیفن کورنیلیس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "چانسلر فریڈرک میرز نے آج نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات  کی ہے۔ گفتگو کے دوران چانسلر نے فلسطینی علاقوں میں ہونے والی پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہاہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں کوئی عملی جزوی الحاق نہیں ہونا چاہیے۔"

چانسلر نے لبنانی حکومت کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات شروع کرنے کے لئے نیتن یاہو کی حوصلہ افزائی کی اور جنوبی لبنان میں لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان واڈیفول نے بھی میرز کے بیانات کی حمایت کی اور اپنے لبنانی ہم منصب یوسف راگی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات  کی ہے۔ مذاکرات میں واڈیفول نے کہا ہے کہ "اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہ راست مذاکرات ایک ایسے مستقبل کی طرف پہلا اہم قدم ہو سکتے ہیں جہاں اسرائیل کے تحفظ سے متعلقہ  مفادات اور لبنان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری دونوں کا احترام کیا جائے۔"

مذاکرات کی اپیل

واڈیفول نے مزید کہا ہے کہ "اسرائیل پر حزب اللہ کے حملے بند ہونے چاہئیں۔ ہم لبنان کی اپنی پوری سرزمین پر طاقت کے استعمال کی اجارہ داری اور حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ ساتھ ہی، اسرائیلی فوج کو شہری آبادی اور شہری انفراسٹرکچر کا تحفظ کرنا چاہیے۔"

28 فروری کو شروع ہونے والی امریکہ۔اسرائیل اور ایران جنگ سے کچھ ہی عرصہ بعد اسرائیل نے لبنان پر حملوں کا آغازکر دیا تھا۔ ان حملوں کے نتیجے میں لبنان میں  اب تک 2,000 سے زائد افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کی جانب سے ایران جنگ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کے بعد، لبنان اور اسرائیل نے بھی بات چیت پر اتفاق کیا ہے اور پہلا اجلاس منگل کے روز واشنگٹن میں ہونا طے پایا ہے۔

دریافت کیجیے
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی