ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
عراق-ترکیہ پائپ لائن سے ترکیہ کو خام تیل کی ترسیل بحال
یہ پائپ لائن 6 فروری 2023 کے زلزلوں کے بعد بند کر دی گئی تھی، جبکہ ترک ریاستی پائپ لائن آپریٹر بوتش نے اس کی اکتوبر 2023 میں دوبارہ فعال کرنے کے لیے  مرمت کر دی تھی۔
عراق-ترکیہ پائپ لائن سے ترکیہ کو خام تیل کی ترسیل بحال
Iraq is OPEC's second-largest oil producer and exports around 3.4 million bpd from its southern ports. / Reuters

ترک وزیر برائے توانائی و قدرتی وسائل، الپ ارسلان بائراکتار نے اعلان کیا ہے کہ عراق-ترکیہ پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل ہفتے کی صبح دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

بائراکتارنے ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم NSosyal پر کہا کہ یہ پائپ لائن 6 فروری 2023 کے زلزلوں کے بعد بند کر دی گئی تھی، جبکہ ترک ریاستی پائپ لائن آپریٹر بوتش نے اس کی اکتوبر 2023 میں دوبارہ فعال کرنے کے لیے  مرمت کر دی تھی۔

عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی INA نے بھی ہفتے کے روز اعلان کیا کہ شمالی عراق کی کرد ی علاقائی انتظامیہ (کے آر جی) کے تیل کے ذخائر سے تیل کی برآمدات دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔

عربیل میں قائم روداو ٹی وی نے رپورٹ کیا  ہے کہ  فشخابور آئل فیلڈ میں تیل کی برآمدات کے آغاز میں کے آر جی کے وفد، عراقی مرکزی حکومت، اور تیل کمپنیوں نے شرکت کی۔

جمعرات کو عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے کہا کہ کے آر جی کے علاقے میں موجود ذخائر سے نکالا گیا تیل عراق-ترکیہ پائپ لائن کے ذریعے برآمد کیا جائے گا۔

السودانی نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی X کے ذریعے کہا، "آج ہم نے ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وفاقی وزارت  عراق کے کردی علاقے  کے ذخائر سے نکالا گیا خام تیل وصول کر کے اسے عراق-ترکیہ پائپ لائن کے ذریعے برآمد کرے گی۔"

کے آر جی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے گئے ہیں تاکہ تیل کی برآمدات شروع کی جا سکیں، اور عراقی وزارت تیل کے فیصلے کا انتظار کیا جا رہا تھا تاکہ تیل کی  ترسیل  جلد از جلد شروع کی جا سکے۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ