دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی غیر قانونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی املاک جلا دیں
آبادکاروں نے پانچ گھروں اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی اور گھروں کے اندر آنسو گیس کے گولے پھینکے
اسرائیلی غیر قانونی آباد کاروں  نے فلسطینیوں کی املاک جلا دیں
محصور غزہ میں نسل کشی کے آغاز کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں کے حملوں میں شدت آ گئی ہے۔ (فائل) / Reuters

غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں نے ماہِ رمضان کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر  الخلیل کے جنوب میں واقع گاؤں 'سوسیا' میں فلسطینیوں کے  گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

البیدار انسانی حقوق تنظیم نے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آبادکاروں نے پانچ گھروں اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

بیان کے مطابق  آبادکاروں نے گاؤں پر چھاپہ مارا اور املاک کو  نقصان پہنچایا اور   خاص طور پر عورتوں  اور بچوں کو ہراساں کیا۔

مقامی ذرائع  کی اناطولیہ خبر ایجنسی کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق غیر قانونی آبادکاروں نے بعض گھروں کے اندر آنسو گیس کے گولے بھی پھینکے جس کے نتیجے میں  چار افراد کو دم گھٹنے کی شکایت کا سامنا کرنا پڑا۔

گاؤں کے محل وقوع کے علاقے 'مسافر یطا 'کی آبادیوں کو ایک تواتر سے اسرائیلی غیر قانونی  آبادکاروں کے حملوں کا سامنا ہوتا رہتا ہے۔ یہ آبادکار  گھروں پر حملے کرتے اور  فلسطینیوں کے  مویشی چرا لیتےہیں۔علاقے کے  رہائشی متعدد دفعہ  تحفظ اور آبادکاروں کی پُرتشدد کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر چُکے ہیں ۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد

اکتوبر 2023 میں غزّہ  میں نسل کُشی شروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آبادکاروں کے حملے شدت اختیار کر گئے ہیں۔

فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل، مقبوضہ مغربی کنارے میں 1,116 سے زائد فلسطینیوں کو قتل، 11,500 سے زائد کو زخمی  اور 22,000 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر چُکا ہے۔

فلسطینیوں نے خبردار کیا ہے کہ حملوں اور قتل و غارت گری میں اس شدّت کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے  کے، اسرائیل کے ساتھ، باقاعدہ الحاق کے لئے زمین تیار کرنا  اور اس طرح  اقوام متحدہ کی قراردادوں میں بیان کردہ فلسطینی ریاست کے امکان کو  عملاً ختم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ ، مغربی کنارے کو کہ  جس میں مشرقی القدس بھی شامل ہے، فلسطین کی زیرِ قبضہ   زمین  کے طور پر دیکھتے ہیں اور علاقے میں موجود  اسرائیلی بستیوں کوبین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دیتے ہیں۔

بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے جولائی 2024 میں ایک مثالی رائے میں اسرائیل کے  فلسطینی علاقے پر قبضے کو غیر قانونی قرار دیا اور مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی القدس کی تمام بستیوں کی خالی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

دریافت کیجیے
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا