دنیا
1 منٹ پڑھنے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک
زمبابوے پولیس کے بیان کے مطابق فیری میں کم از کم 90 مسافر اور عملے کے 5 افراد  موجود تھے۔
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
زمبابوے میں مسافر فیری الٹنے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے

اطلاع کے مطابق  زمبابوے کی کاریبا جھیل میں ایک فیری کے الٹنے  سے 15 افراد  ہلاک  ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ و عوامی امور  کے وزیر کے صوبائی ڈائریکٹر نے بتایا  ہے کہ دیہی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ایجنسی کی ایک فیری بوٹ کاریبا شہر سے Chalala علاقے کی طرف جاتے ہوئے لانگ آئی لینڈ کے نزدیک الٹ گئی۔

ڈائریکٹر نے کہا کہ تلاش و ریسکیو آپریشن کے دوران 53 افراد کو بچایا گیا اور 15 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

زمبابوے پولیس کے بیان کے مطابق فیری میں کم از کم 90 مسافر اور عملے کے 5 افراد  موجود تھے۔

زمبابوے  سرکاری ٹیلی ویژن نے یہ تعداد 160 بتائی تھی۔

چار سال سے کم عمر بچوں کے لیے ٹکٹ لازمی نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

پولیس، فوج کے غوطی خور  اور دیگر ریسکیو ٹیمیں لاپتہ مسافروں کی تلاش کر رہی ہیں۔

 

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور