دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران کا لڑاکا طیارہ ہمدان صوبے میں گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
ایئر فورس کا طیارہ ہمدان صوبے کے مغربی حصے میں رات گئے  تربیتی مشق کے دوران گر گیا۔
ایران کا لڑاکا طیارہ ہمدان صوبے میں گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا جب ٹرمپ نے ایران کو الٹی میٹم دیا اور مشرق وسطیٰ میں فوجی موجودگی بڑھا دی۔ / Reuters

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے IRIB نے  اطلاع دی ہے کہ ایک ایرانی لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں سوار دو پائلٹوں میں سے ایک ہلاک ہو گیا ۔

ایئر فورس کا طیارہ ہمدان صوبے کے مغربی حصے میں رات گئے  تربیتی مشق کے دوران گر گیا۔

بتایا گیا ہے کہ "حادثے کی وجہ پر  تفتیش  کی جا رہی ہے۔"

یہ واقعہ ایران کے نزدیک امریکی  بحری بیڑے کی  تعیناتی کے دوران  پیش آیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے لیے  وسطی مشرق میں جنگی بحری  جہاز، لڑاکا طیارے اور دیگر عسکری سازوسامان تعینات کر دیے ہیں۔

ٹرمپ نے ، گزشتہ  ماہ مظاہرین پر ہونے والے ہلاکت خیز کریک ڈاؤن اور حال ہی میں اس کے جوہری پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے، بارہا ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 15 دن ہیں،  اگر ایسا نہ ہوا تو امریکہ حملہ کر دے گا۔

جواب میں ایران نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ اپنی فوجی دھمکیوں اور حملوں پر عمل کرتا ہے تو امریکی اڈے، تنصیبات اور اثاثے "قانونی اہداف" ہوں گے۔

 ایران کے اقوام متحدہ میں سفیر امیر سعید ایراوانی  نے یہ بات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش اور سیکیورٹی کونسل کے صدر کو لکھے گئے ایک خط میں کہی۔

خط میں بدھ کو ٹرمپ کے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیا گیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران  نے  کوئی معاہدہ نہ کیا تو امریکہ کو برطانوی فوجی اڈے، جس میں بحرِ ہند کے ایک جزیرے پر واقع ایک اڈہ بھی شامل ہے، استعمال کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ایراوانی نے خط میں لکھاہے کہ امریکی صدر کا سخت  بیان،  فوجی جارحیت کے حقیقی خطرے کا اشارہ کرتا ہے، جس کے نتائج خطے کے لیے زبردست تباہ کن ہوں گے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہوں گے۔"

انہوں نے سیکیورٹی کونسل — اقوامِ متحدہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز ادارہ جہاں واشنگٹن کو ویٹو کا حق حاصل ہے — سے مطالبہ کیا کہ وہ "امریکہ  کی فوری طور پر طاقت کے استعمال کی غیرقانونی دھمکیوں کو  ختم کرائے۔"

 

دریافت کیجیے
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
ایران: "امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں"
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
اتحادی افواج کا یمن میں  آپریشن، حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے
"مکہ معاہدہ" سیکریٹری جنرل نعمان محمود ہونگے
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ،  روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
ترکیہ کا ردعمل: اسرائیل، شام میں کاروائیاں کرنا بند کرے
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے
رونالڈو اگر چاہیں تو پرتگال ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں:ہیڈ کوچ
روس میں لیبارٹری ملازمہ کی مشکوک موت سے وبا کا خدشہ پیدا
دہشتگردی کا خطرہ،امریکہ نے B-1 طیارے برطانیہ سے ہٹا دیئے
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
ترکیہ: 21 ممالک نے انطالیہ اعلامیہ منظور کر دیا
حماس کے رہنما کے قتل کی ناکام کوشش  عیسائی ماں اور بیٹی ہلاک
غیر ملکی شہری اور سفارت کار کیف چھوڑ دیں:روس