دنیا
2 منٹ پڑھنے
جرمنی: بندرگاہوں کی ہڑتال نے رسل و رسائل کو مفلوج کر دیا
بندرگاہوں کے ملازمین نے اجرت کے معاملے میں دباؤ بڑھانے کے لیے کام چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ہیمبرگ اور دیگر پانچ بندرگاہوں کے کنٹینر ٹرمینلوں میں کام متاثر ہوا
جرمنی: بندرگاہوں کی ہڑتال نے رسل و رسائل کو مفلوج کر دیا
جرمنی کی ہیمبرگ بندرگاہ کے لوڈنگ ٹرمینل "الٹنورڈر" پر ایک کنٹینر بردار جہاز دیکھا جا سکتا ہے، 17 فروری 2025 (فائل)۔ / Reuters

جرمنی کی بندرگاہوں پر منگل کے روز 24 گھنٹے کی تنبیہی ہڑتال نے بندرگاہوں کو تقریباً مفلوج کر دیا ہے۔

 بندرگاہوں کے ملازمین نے اجرت کے معاملے میں دباؤ بڑھانے کے لیے کام چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ہیمبرگ اور دیگر پانچ بندرگاہوں کے کنٹینر ٹرمینلوں میں کام متاثر ہوا ہے۔

ورڈی یونین کے مطابق ہڑتال کا آغاز  نصف شب کے بعد شروع ہونے والی نائٹ شفٹ نے کیا اور اس سے ہیمبرگ، بریمرہیون، بریمن، ولہلمس ہافن، ایمدن اور بریک کی بندرگاہیں متاثر ہوئی ہیں۔

 ہیمبرگ میں ہڑتال نے HHLA اور Eurogate کے زیرِ انتظام مراکز  سمیت بندرگاہ کے چار بڑے کنٹینر ٹرمینلوں کو متاثر کیاہے۔

ورڈی یونین کی مذاکرات کار سِلوی کریش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ"آجرین کے لیے ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہم اپنے مطالبات کے معاملے میں  سنجیدہ ہیں۔ کارکن بہتر پیشکش چاہتے ہیں اور اس کے حقدار بھی ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کو چالُو رکھتے ہیں اور پورے شعبے کو مستحکم اور کامیاب رکھنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔"

واضح رہے کہ ورڈی تقریباً 11 ہزار بندرگاہی ملازمین  کی اجرت میں پورے   12 مہینوں تک مستقل 8.2 فیصد اضافے اور فی گھنٹہ کم از کم 2.50 یورو  اضافی اجرت کا مطالبہ کر رہی ہے۔

دوسری جانب جرمن ایسوسی ایشن آف پورٹ آپریٹرز  نے 19 مہینوں تک مستقل اجرت میں  5.1 فیصد اضافے کی پیشکش کی ہے، جبکہ جنوری 2027 سے تعطیل الاؤنس کے طور پر اضافی 300 یورو ادا کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز