دنیا
1 منٹ پڑھنے
آسٹریلیا نے وعدے کے مطابق ابرامز ٹینک یوکرین بھیج دیے
آسٹریلوی وزیر دفاع نے تقریباً ایک بلین ڈالر کے امدادی پیکج کے حصے کے طور پر یوکرین کو ابرامز ٹینکوں کی پہلی کھیپ کی فراہمی کی تصدیق کی ہے۔
آسٹریلیا نے وعدے کے مطابق ابرامز  ٹینک یوکرین بھیج دیے
Украина получила партию Abrams от Австралии / Reuters
19 جولائی 2025

آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا نے تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر مالیت کی امداد کے تحت یوکرین کو M1A1 ابرامز ٹینکوں کی پہلی کھیپ فراہم کر دی ہے۔ باقی ٹینک آنے والے مہینوں میں بھیجے جائیں گے۔

یہ امریکی ساختہ ٹینک، یوکرین کے لیے مختص 1.5 ارب آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 980.4 ملین امریکی ڈالر) کے امدادی پیکج کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ، آسٹریلیا یوکرینی فوجیوں کی تربیت جاری رکھنے اور اگست میں ایک رائل آسٹریلین ایئر فورس کا E-7A Wedgetail طیارہ یورپ بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے، تاکہ یوکرین کو پہنچنے والی بین الاقوامی امداد کے راستوں کا تحفظ کیا جا سکے۔

رچرڈ مارلس نے کہا ہے کہ "آسٹریلیا یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا اور ہم کسی منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام  کے حق میں  ہیں۔"

واضح رہے کہ آسٹریلیا، روس کی جانب سے فروری 2022 میں شروع کی جانے والی "خصوصی فوجی کارروائی" کے بعد سے یوکرین کو دفاعی سازوسامان اور دیگر امداد فراہم کرتا آ رہا ہے اور ماسکو پر پابندیاں بھی عائد کر چکا ہے۔

دریافت کیجیے
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
ایردوان اور میلونی نے مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں پھیلتی ہوئی جنگ کے باعث 'سنگین انسانی ہنگامی صورتحال' کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 36 گھنٹوں میں 3,000 سے زیادہ فضائی حملے کیے: رپورٹ
چین: مشرقِ وسطیٰ میں احتیاط سے کام لیا جائے
یورپی یونین: ترک مصنوعات پر 'میڈ ان ای یو' لیبل چسپاں ہو گا
امریکہ: ہم بھارت کو چین کی طرح اپنا رقیب نہیں بننے دیں گے
امریکی تحقیقات میں ایرانی اسکول پر حملے میں امریکی کردار کی تائید ہوتی نظر آتی ہے — رپورٹ
نیپال میں 2025 کی بغاوت کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات
سعودی عرب نے 3 بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ کر دیا
ایران میں برّی کاروائی کا سوچنا فی الحال وقت کا زیاں ہو گا: ٹرمپ
اسرائیل: ہم نے، بیروت کے جنوبی مضافات پر، نئے فضائی حملے کئے ہیں
اسپین: ٹرمپ سے اپیلیں کرتے رہنا بالکل بے فائدہ ہے
ترک قومی خفیہ سروس کا شام میں کلیدی داعش آپریشن