پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملے میں 16 فوجی ہلاک
سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ مربوط حملہ اس وقت ہوا جب ایک خودکش حملہ آور نے 22ویں فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بم ڈسپوزل یونٹ کی گاڑی کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملے میں 16 فوجی ہلاک
Suicide bomber kills 13 soldiers in Pakistan’s Khyber Pakhtunkhwa. / Reuters
28 جون 2025

مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ شمال مغربی خیبر پختونخوا کے علاقے میں افغان سرحد کے قریب ایک خودکش دھماکے میں کم از کم 16 پاکستانی فوجی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔

مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ خیبر کرانیکلز نے ہفتے کے روز سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ  یہ حملہ میر علی کے خدی مارکیٹ میں ایک فوجی قافلے پر کیا گیا ۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ مربوط حملہ اس وقت ہوا جب ایک خودکش حملہ آور نے 22ویں فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بم ڈسپوزل یونٹ کی گاڑی کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔

شمالی وزیرستان کے ایک مقامی حکومتی اہلکار نے، جو میڈیا سے بات کرنے کے مجاز نہیں تھے، بتایا کہ "ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرا دی۔"

انہوں نے بتایا کہ پہلے 13 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی، لیکن بعد میں یہ تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی۔

ضلع میں تعینات ایک پولیس افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ "دھماکے سے دو گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں، جس سے چھ بچے زخمی ہوگئے۔"

اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ایک دھڑے نے قبول کی ہے۔

حملے میں کم از کم 24 افراد زخمی ہوئے، جن میں 14 عام شہری بھی شامل ہیں۔

یہ حملہ خیبر پختونخوا میں حالیہ مہینوں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے۔

تاحال پاکستان آرمی نے اس حملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

وزیرستان، خیبر اور کرم اضلاع میں فورسز پر حالیہ حملوں کے بعد، پاکستان کی فوج نے صوبے میں انٹیلیجنس پر مبنی آپریشنز میں اضافہ کر دیا ہے۔

اسلام آباد، تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں پر، جو مبینہ طور پر افغانستان میں مقیم ہیں، پاکستان میں دہشت گرد حملے کرنے کا الزام لگاتا ہے، جبکہ کابل ان حملوں کے اپنی سرزمین سے ہونے کی تردید کرتا ہے۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان