مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کا جنوبی شام پر حملہ،گوتیرس علاقے میں
شام  کے  سرکاری  الاخباریہ ٹی وی کے مطابق، اسرائیلی افواج نے اتوار کے روز  شام کے صوبہ قنیطرہ کے دیہی علاقوں پر گولہ باری کی اور مبینہ طور پر مغربی درعا میں زمینی دراندازی کی
اسرائیل کا جنوبی شام پر حملہ،گوتیرس علاقے میں
شام-اسرائیل

شام  کے  سرکاری  الاخباریہ ٹی وی کے مطابق، اسرائیلی افواج نے اتوار کے روز  شام کے صوبہ قنیطرہ کے دیہی علاقوں پر گولہ باری کی اور مبینہ طور پر مغربی درعا میں زمینی دراندازی کی۔

براڈکاسٹر نے بتایا کہ اسرائیلی توپ خانے کے گولے شمالی قنیطرہ میں ترنجه گاؤں کے باہر زرعی زمین کے قریب گرے۔ یہ اس اتار چڑھاؤ والے سرحدی علاقے میں کشیدگی کا تازہ ترین واقعہ ہے، ایسے وقت میں جب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس خطے کا دورہ کر رہے ہیں۔

ایک الگ واقعے میں، جو فجر سے پہلے پیش آیا، مبینہ طور پر اسرائیلی افواج نے تین فوجی گاڑیوں اور ایک بلڈوزر کی مدد سے یرموک بیسن میں معریہ اور العردہ کے دیہاتوں میں پیش قدمی کی۔ وہاں انہوں نے ایک سڑک صاف کی اور العردہ کے اندر ایک فوجی چوکی قائم کی۔

ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اسرائیلی فوج نے مبینہ گولہ باری یا زمینی دراندازی پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مبینہ اسرائیلی جارحیت گوتریس کے  شام  کے تین روزہ دورے کے ساتھ ہی سامنے آئی ہے۔ اس دورے کے دوران وہ شام اور اسرائیل کے جنگ بندی معاہدے کے تحت وعدوں کی نگرانی کی کوششوں کے حصے کے طور پر مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں اقوام متحدہ کی مبصر فورس  کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ہفتے کے روز دمشق میں شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کے ہمراہ بات کرتے ہوئے، گوتریس نے شام کی خودمختاری کی بار بار خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔

گوتریس نے کہا کہ ، "شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں اور انہیں بند ہونا چاہیے۔ گولان کی پہاڑیوں کے آس پاس کے خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سراسر ناقابل قبول ہے۔"

انہوں نے شام کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کی زمین "شامی ہے اور اسے چھینا نہیں جا سکتا۔"

جنوبی  شام میں حالیہ مہینوں میں بار بار اسرائیلی حملے دیکھنے میں آئے ہیں، جن میں چھاپے، تلاشی، گرفتاریاں اور فوجی چوکیاں قائم کرنا شامل ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز