دنیا
2 منٹ پڑھنے
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
پیٹرز برگ کے ایک گودام پر یوکرینی ڈرون حملہ، حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور تاریخی شہر کے اوپر دھوئیں کے گھنے بادل چھا گئے
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
فائل: روس میں ایک حملے کے دوران وائلڈ بیریز کے گودام میں لگی آگ سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ 22 جولائی 2026۔ / رائٹرز

یوکرین کے ڈرونوں نے آج بروزجمعہ کی صبح دن کے اوّلین اوقات میں  سینٹ پیٹرزبرگ کے قریب ایک گودام کو نشانہ بنایا ہے۔

مقامی حکام اور اے ایف پی کے ایک نمائندے کے مطابق یوکرین کے ڈرونوں نے علی الصبح سینٹ پیٹرز برگ کے ایک گودام پر حملہ کیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور تاریخی شہر کے اوپر دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے۔

کیف نے حالیہ ہفتوں میں روس کے توانائی، فوجی اور لاجسٹک مراکز پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون حملوں میں اضافہ کر دیا ہے اور سینٹ پیٹرزبرگ پر حملہ اسی  سلسلے کا حصّہ ہے۔

مقامی  ذرائع ابلاغ کے مطابق حملوں میں روس کی آن لائن ریٹیل کمپنی 'وائلڈ بیریز'  کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کمپنی نے تفصیلات کو پوشیدہ رکھتے ہوئے  شہر میں موجود اپنے دو گوداموں کی سرگرمیاں عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ کے گورنر الیگزینڈر بیگلوف نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "سینٹ پیٹرزبرگ پر فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ڈرونوں سے حملہ کیا گیا اورشہری بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے"۔

بیگلوف نے مزید کہا ہے کہ "حملے کے نتائج سے نمٹنے کے لیے کام جاری ہے" تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

گزشتہ ہفتے بھی یوکرینی حملوں میں وائلڈ بیریز کی متعدد تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا، جن میں ماسکو کو خدمات فراہم کرنے والے مراکز بھی شامل تھے۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یہ کمپنی پابندی زدہ فوجی سازوسامان کے پرزے ذخیرہ کرنے اور منتقل کرنے میں ملوث ہے۔

کیف ان حملوں کو روس کی جانب سے یوکرینی شہروں پر ہر رات کیے جانے والے ڈرون اور میزائل حملوں کے خلاف ایک جائز جوابی کارروائی قرار دیتا ہے اور ان کارروائیوں کو "طویل فاصلے کی پابندیاں"کا نام دیتا ہے۔

ان حملوں کے نتیجے میں روس کے مختلف علاقوں میں ایندھن کی قلت پیدا ہوئی ہے جبکہ کیف کا مؤقف ہے کہ ان کارروائیوں سے روس کی جنگ کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے کی صلاحیت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز