مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
حوثیوں کے حملے، سعودی عرب کی مذمت
عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نےکہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب، اس کے شہریوں اور قومی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں ایک غیر ذمہ دارانہ اور معاندانہ رویے کی عکاس ہیں۔
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت
سعودی عرب / Reuters

عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس'  پر اپنے اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب، اس کے شہریوں اور قومی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں ایک غیر ذمہ دارانہ اور معاندانہ رویے کی عکاس ہیں۔

المالکی نے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے حال ہی میں ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران کے شہروں میں سویلین اور تجارتی تنصیبات پر کیے گئے حملے جن میں 73 افراد زخمی ہوئے، سعودی عرب کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور اس کی سکیورٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے  بلا  جواز کیے جانے والے ان حملوں کا مقصد سعودی عرب کی اقتصادی صلاحیت کو نقصان پہنچانا ہے۔

 المالکی نے مزید کہا کہ عرب اتحادی افواج حوثیوں کے ان حملوں کو ناکام بنانے اور اس جارحانہ رویے کا پختہ عزم کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے تمام ضروری "آپریشنل" اقدامات کرے گی۔

واضح رہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعاء سمیت یمن کے متعدد علاقوں پر قابض ہیں۔

دوسری جانب، سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد مارچ 2015 سے یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کر رہا ہے۔

 

 

 

دریافت کیجیے
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا