سیاست
3 منٹ پڑھنے
میکرون نے امریکہ-روس ڈیزل ڈیل کو 'غیرو موزوں' قرار دے دیا
فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے عالمی توانائی کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی اور اتحادیوں کے درمیان تنازع کا خطرہ ہے۔
میکرون نے امریکہ-روس ڈیزل ڈیل کو 'غیرو موزوں' قرار دے دیا
میکرون نے کہا کہ روسی ڈیزل کی ترسیل کی پہلے ہی عالمی منڈی میں تجارت کی جا رہی تھی۔ / َAA

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکہ اور روس کے درمیان ڈیزل کے معاہدے کو 'نامناسب اور غیر مؤثر' قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منفی تاثر دے گا اور عالمی توانائی کی قیمتیں کم نہیں کرے گا۔

جمعہ کو یورپی کونسل کی ایک میٹنگ کے بعد بات کرتے ہوئے، میکرون نے کہا کہ روسی ڈیزل کی فراہمی پہلے ہی عالمی منڈی میں تجارت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ"روس سے نکلنے والے ڈیزل کی مقدار پہلے سے موجود ہے؛ انہیں ممالک خرید رہے ہیں اور وہ پہلے ہی عالمی منڈی میں ہیں۔ لہٰذا یہ درست نہیں کہ یہ عالمی منڈی کے مسئلے کو حل کریں گا۔"

انہوں نے مزید کہا"میں سمجھتا ہوں کہ اس کا صدر ٹرمپ پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔"

میکرون نے خبردار کیا کہ یہ فیصلہ 'منفی پیغام دیتا ہے اور تقسیم یا شک کا عنصر ہے'۔

انہوں نے کہا کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ نیک نیتی کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے تاکہ اعداد و شمار کی وضاحت کی جا سکے اور توانائی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات تلاش کیے جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ "ہم سب ایک بات پر متفق ہیں: ڈیزل، پٹرول اور گیس کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں، لیکن یہ وہ چیز نہیں جو انہیں مؤثر طریقے سے کم کرے گی۔ یہ صحیح عمل درآمد نہیں ہے۔"

گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے قیمتیں کم کرنے کی کوشش میں روسی ڈیزل برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کر دی تھیں، بتاتے ہوئے کہ ماسکو فوری طور پر امریکی اور عالمی منڈیوں کو 300,000 میٹرک ٹن سے زیادہ، یا 2.25 ملین بیریل، ڈیزل فراہم کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو ہدف بنانے والے حملوں پر فائر بندی ہوگی۔

یوکرین کی مالی معاونت کی درخواست

میکرون نے کہا کہ یوکرین کے اتحادی آئندہ سال کیف کی اضافی 70 بلین یورو مالی امداد کی درخواست کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا"ہم واقعی اس فنڈنگ کا جائزہ لیں گے۔ وہ فنڈنگ جو G7 ممالک، ہمارے شراکت دار اور بلاشبہ یورپی فراہم کریں گے۔

جمعے کے اوائل میں، یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے برسلز میں ملاقات کر رہے EU رہنماؤں سے روس پر پابندیاں نرم نہ کرنے کی اپیل کی اور 22ویں پابندی پیکج کو مضبوط رکھنے کا مطالبہ کیا، جبکہ اگلے سال اضافی70 بلین یورو کی امداد کی درخواست بھی کی۔

زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن پر الزام لگایا کہ وہ جنگ کو اگلے سال تک طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہا کہ یورپ کو تیار رہنا چاہیے۔

 

دریافت کیجیے
ایرانی اسپیکرِ پارلیمنٹ:’’امریکی عوام نے جنگ کو مسترد کر دیا ہے اور ہم اس پیغام کی حمایت کرتے ہیں۔‘‘
امریکی وسط مدتی انتخابات: سروے کے مطابق سینیٹ کی سات اہم نشستوں پر ڈیموکریٹس آگے
یوکرین کے صدر وولادیمر زیلنسکی کا دورہ ترکیہ
ترک وزیر خارجہ کی جی۔20 سمٹ کے دوران سفارتی مصروفیات
ٹرمپ: انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کی اطلاع دینے والوں کو 1 ملین ڈالر کا انعام
روس نے یوکرین میں خرسون کی سمت عارضی جنگ بندی شروع کر دی
ایران: "مکہ اتحاد کے رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام تہران کا دورہ کریں گے"
R4 کے وزرائے خارجہ کا استنبول میں اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ
امریکہ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل کی فراہمی کی منظوری کو ملتوی کر دیا
یونان نے مغربی تھریس  کے ترکوں کے اسکول بند کردیے
ٹرمپ کا زیلینسکی کے خلاف رد عمل: "پوتن کے ساتھ کام کرنا زیادہ آسان ہے"
ٹرمپ اور نتن یاہو کی اسرائیل اور امریکہ میں انتخابات سے قبل ایران پر حملے کے امکان پر بات چیت
پاشنیان: آذربائیجان کے ساتھ امن کا قیام ارمینیا کے دوام کی بنیاد تشکیل دے گا
ٹرمپ کی طرف سے توانائی جنگ بندی کے اعلان پر ماسکو کیونکر خاموش ہے؟
امریکی جج کا عوامی وسائل کی فنڈنگ سے ٹرمپ کی حمایت میں اشتہارات کو روکنے کا فیصلہ
کریملن: پوتن نے ایران تنازعہ حل ٹرمپ کے سامنے رکھ دیا
مغربی کنارے میں قتل ہونے والے امریکیوں کے بارے میں معلومات کو خفیہ رکھنے کا دعوی
ہزیشکیان نے پوتن کو ایران اور امریکہ کے مابین نئی مذاکراتی تجاویز سے آگاہی کرائی
ٹرمپ انتظامیہ امریکہ سے مہاجرین کو جہازوں کے ذریعے ملک بدر کرے گی
فرانسیسی ممبرِ پارلیمنٹ ریما حسن نے یورپی پارلیمنٹ میں اسرائیلی جھنڈا ہٹا دیا