ثقافت
3 منٹ پڑھنے
نیٹ فلکس کی خریداری کا معاملہ،پیراماونٹ کی پیشکش
نیٹ فلکس نے کہا ہے کہ وہ وارنر برادرز ڈسکوری کے حصول کی پیشکش میں اضافہ نہیں کرے گا، اور اس طرح یہ میڈیا کمپنی مؤثر طور پر پیراماونٹ اسکائی ڈانس کی حریف پیشکش کے حوالے ہو گئی ہے کیونکہ اس نے فیصلہ کیا کہ یہ معاہدہ اب مالی طور پر پرکشش نہیں رہا
نیٹ فلکس کی خریداری کا معاملہ،پیراماونٹ  کی پیشکش
نیٹ فلیکس / Reuters

نیٹ فلکس نے کہا ہے کہ وہ وارنر برادرز ڈسکوری کے حصول کی پیشکش میں اضافہ نہیں کرے گا، اور اس طرح یہ میڈیا کمپنی مؤثر طور پر پیراماونٹ اسکائی ڈانس کی حریف پیشکش کے حوالے ہو گئی ہے کیونکہ اس نے فیصلہ کیا کہ یہ معاہدہ اب مالی طور پر پرکشش نہیں رہا۔

نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسرز ٹڈ سارانڈوس اور گریگ پیٹرز نے جمعرات کو کہا کہ وہ پیرامیونٹ اسکائی ڈنس کی تازہ ترین پیشکش کو مماثل کرنے سے انکارکر رہے ہیں، جب وارنر برادرز ڈسکوری کے بورڈ نے اسے نیٹ فلکس کے ساتھ موجودہ انضمامی معاہدے کی شرائط کے تحت برتر پیشکش قرار دے دیا۔

اس پیش رفت کے نتیجے میں مشہور ہالی وُڈ اسٹوڈیو اور ٹی وی اثاثوں کے ایک گروپ جن میں سی این این بھی شامل ہے، ممکنہ طور پر پیراماونٹ کے کنٹرول میں چلے جائیں گے اور امریکی میڈیا کا منظرنامہ بدل سکتا ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے کوئی جوابی پیشکش نہ ہونے کی صورت میں  وارنر برادرز ڈسکوری کا بورڈ اب اپنے اس معاہدے کو ختم کرنے اور پیراماونٹ کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے آزاد ہے۔

پیراماونٹ کی جانب سے پیر کو دی گئی بہتر پیشکش اس بولی جنگ کا تازہ باب تھی جس نے وائٹ ہاؤس کی توجہ مبذول کرائی، اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اصرار کیا کہ انہیں نتیجے میں رائے رکھنے کا حق ہے۔

تجدید شدہ پیراماونٹ پیشکش میں ہر حصص کے لیے 31.00 ڈالر نقد قیمت شامل تھی، جو اس کی پہلے والی بولی سے ایک ڈالر زیادہ تھی اور کمپنی کی قدر تقریباً 108 بلین ڈالر شمار کی جاتی تھی۔

پیراماونٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر یہ معاہدہ ریگولیٹری وجوہات کی بنا پر ختم ہو گیا تو وہ 7 بلین ڈالر کی ریگولیٹری ختمی فیس ادا کرے گا، اور ساتھ ہی اس نے یہ بھی مانا ہے کہ وہ وارنر برادرز ڈسکوری کی نیٹ فلکس کے ساتھ معاہدے سے علیحدگی کی صورت میں قابلِ ادائیگی 2.8 بلین ڈالر کی بریک اپ فیس کو برداشت کرے گا۔

اہم بات یہ ہے کہ اس تجویز میں اوریکل کے بانی لیری ایلی سن کا یہ عہد بھی شامل ہے کہ اگر پیراماونٹ کے قرض دینے والے بینکوں کی ادائیگی کی اہلیت کے تقاضے پورے کرنے کے لیے اضافی فنڈنگ کی ضرورت پڑی تو وہ اضافی رقم فراہم کریں گے۔

ایلی سن پیراماونٹ اسکائی ڈانس کے سی ای او ڈیوڈ ایلی سن کے والد ہیں، جو ایک ہالی وُڈ پروڈیوسر ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹے کے پیرامیونٹ کے حصول اور بعد میں وارنر برادرز ڈسکوری کی بولی کی مالی معاونت میں بڑی حد تک حصہ ڈالا۔

لیری ایلی سن صدر ٹرمپ کے طویل مدتی حامی بھی ہیں، اور پیراماونٹ اور نیٹ فلکس دونوں نے وائٹ ہاؤس کی نیک خواہشات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

نیٹ فلکس کے لیے مشکلات پیدا ہوئیں جب ریپبلکن قانون سازوں نے اس معاہدے کے عمل کے دوران کمپنی کے خلاف آواز اٹھائی الزام لگاتے ہوئے کہ اس نے اپنے پلیٹ فارم پر ٹرانس افراد کے حق میں مواد کو فروغ دیا،ایک نکتہ جسے شریک سی ای او ٹڈ سارانڈوس نے سختی سے مسترد کیا۔

اگر پیرامیونٹ کامیاب ہو جاتا ہے تو سی این این جو اکثر ٹرمپ کی دھمکیوں اور تنقید کا نشانہ رہی ہے ایلی سن خاندان کے کنٹرول میں چلی جائے گی اور یہ تنقید سامنے آئی ہے کہ انہوں نے پیراماونٹ کے زیرِ ملکیت سی بی ایس پر قبضے کے بعد ایسے عملہ جاتی تبدیلیاں کیں جو وائٹ ہاؤس کی پسند کے زیادہ موافق تھیں۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
ایران: "امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں"
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
اتحادی افواج کا یمن میں  آپریشن، حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے
"مکہ معاہدہ" سیکریٹری جنرل نعمان محمود ہونگے
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ،  روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
ترکیہ کا ردعمل: اسرائیل، شام میں کاروائیاں کرنا بند کرے
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے
رونالڈو اگر چاہیں تو پرتگال ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں:ہیڈ کوچ
روس میں لیبارٹری ملازمہ کی مشکوک موت سے وبا کا خدشہ پیدا
دہشتگردی کا خطرہ،امریکہ نے B-1 طیارے برطانیہ سے ہٹا دیئے
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
ترکیہ: 21 ممالک نے انطالیہ اعلامیہ منظور کر دیا
حماس کے رہنما کے قتل کی ناکام کوشش  عیسائی ماں اور بیٹی ہلاک