دنیا
2 منٹ پڑھنے
نامعلوم ڈرون اسلحہ گودام کے قریب تباہ،پولش فوج چوکناہو گئی
پولینڈ کی ملٹری  پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ ایک نامعلوم ڈرون  کس طرح فضائی حدود میں داخل ہو کر ملک کے شمال مشرق میں واقع ایک فوجی کمپاؤنڈ کے اندر جا کر تباہ ہو گیا ۔
نامعلوم ڈرون اسلحہ گودام کے قریب تباہ،پولش فوج چوکناہو گئی
پولینڈ / Reuters

پولینڈ کی ملٹری  پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ ایک نامعلوم ڈرون  کس طرح فضائی حدود میں داخل ہو کر ملک کے شمال مشرق میں واقع ایک فوجی کمپاؤنڈ کے اندر جا کر تباہ ہو گیا ۔

یہ واقعہ 28 جنوری کو وارسا کے شمال میں تقریباً 90 کلومیٹر پر واقع Przasnysz میں دوسرے ریڈیو-الیکٹرانک سینٹر میں پیش آیا۔

 ریڈیو Zet نے رپورٹ کیا کہ ایک ڈیوٹی افسر نے  اڈے کے اوپر ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھاجس کے بعد وہ قابلِ کنٹرول نہیں رہا اور ہتھیاروں کے ذخیرے کے قریب گر گیا۔

سپاہیوں نے ڈرون  کے ملبے کو بحفاظت  تفتیش کے لیے ایک فوجی عمارت میں منتقل کر دیا ہے ۔

فوجی پولیس کے کمانڈر ان چیف کے ترجمان نے کہا کہ تفتیش کاروں نے اس ڈیوائس کو قبضے میں لے لیا ہے اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے سمیت رسمی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ واقعہ پولینڈ اور نیٹو کے دیگر ممالک میں حساس فوجی اور انفراسٹرکچر مقامات کے قریب غیر مجاز ڈرون سرگرمیوں کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کو اجاگر کرتا ہے۔

اسی نوعیت کے واقعات جرمنی اور بالٹک ریاستوں میں بھی رپورٹ کیے گئے ہیں جہاں سیکیورٹی اداروں نے تربیتی میدانوں، بندرگاہوں اور توانائی کے اداروں کے قریب نامعلوم ڈرونز کے بار بار مشاہدات کی تفتیش کی ہے  جس نے جاسوسی اور دفاعی تیاریوں کی جانچ کے خدشات کو شدت دی ہے۔

وزارتِ دفاع نے ڈرون کے ماخذ، اس کی  قسم یا اس میں کیمرہ یا دیگر آلات کے ہونے کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کیں۔

 

دریافت کیجیے
آبنائے ہرمز تہران کے زیرِ انتظام ہوگی: قالیباف
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع