دنیا
2 منٹ پڑھنے
طیارہ بردار جہاز "جیرالڈ فورڈ" جلد ہی وطن پہنچ جائے گا:واشنگٹن پوسٹ
واشنگٹن پوسٹ نے بدھ کو متعدد امریکی حکام کے حوالے سے  بتایا کہ طیارہ بردار جہاز آنے والے دنوں میں وطن واپسی کا سفر شروع کرے گا
طیارہ بردار جہاز "جیرالڈ فورڈ" جلد ہی وطن پہنچ جائے گا:واشنگٹن پوسٹ
جیرالڈ فورڈ / AP

امریکہ جلد ہی یو ایس ایس جیرالڈ آر۔ فورڈ کو مشرقِ وسطیٰ سے واپس بلا رہا ہے جہاں وہ دس ماہ تک تعینات رہا۔

واشنگٹن پوسٹ نے بدھ کو متعدد امریکی حکام کے حوالے سے  بتایا کہ طیارہ بردار جہاز آنے والے دنوں میں وطن واپسی کا سفر شروع کرے گا۔

فوری طور پر واضح نہیں تھا کہ جہاز کب روانہ ہوگا، تاہم رپورٹ میں ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ طیارہ بردار جہاز مئی کے وسط کے قریب ریاستِ ورجینیا پہنچنے کی توقع رکھتا ہے۔

یو ایس ایس جیرالڈ آر۔ فورڈ اس خطے میں موجود تین طیارہ بردار بحری جہازوں میں سے ایک ہے جن میں یو ایس ایس جارج ایچ۔ ڈبلیو۔ بش اور یو ایس ایس ابراہم لنکن بھی شامل ہیں۔

فورڈ، جس پر تقریباً 4,500 ملاح سوار ہیں بحیرِ احمر میں موجود ہے  جو کہ  ایرانی بندرگاہوں کے خلاف امریکی ناکہ بندی میں حصہ نہیں لے رہا۔

وطن واپسی پر طیارہ بردار جہاز کو بار بار مسائل اور لانڈری روم کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے وسیع پیمانے پر مرمت کی ضرورت ہوگی۔

یہ طیارہ بردار جہاز 309 دن سے تعینات ہےجو کسی بھی جدید امریکی جہاز کے لیے سب سے طویل معیاد ہے۔

فورڈ کو پچھلے سال 24 جون کو تعینات کیا گیا تھا،یہ نیول اسٹیشن نارفوک سے یورپ کے لیے روانہ ہوا پھر کیریبین اور بعد ازاں مشرقِ وسطیٰ  کے لیے  بحیرِ احمر بھیجا گیا تھا۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع