سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکہ کا آسٹریلیا اور جاپان پر دباو : اپنی حکمت عملی کی وضاحت کریں
ہمیں بتائیں کہ امریکہ۔چین جنگ کی صورت میں آپ کی حکمت عملی کیا ہو گی: پینٹاگون
امریکہ کا آسٹریلیا اور جاپان پر دباو : اپنی حکمت عملی کی وضاحت کریں
Taiwan has faced increased military pressure from China, including several rounds of war games. / AA

پینٹاگون، تائیوان کے موضوع پر امریکہ۔چین جنگ کی صورت میں اختیار کی جانے والی  حکمت عملی  کی وضاحت کے لئے،جاپان اور آسٹریلیا  پر دباو ڈال رہا ہے۔

روزنامہ فنانشیل ٹائمز نے مذاکرات کی تفصیلات  سے باخبر  ذرائع کے حوالے سے  کہا ہے کہ امریکہ وزارت دفاع کے سیکرٹری برائے امورِ سیاست 'ایلبریج کولبی' نے دونوں ممالک کے دفاعی حکام کے ساتھ مذاکرات میں  اس معاملے کو آگے بڑھایا ہے ۔

اخبار کے مطابق، یہ درخواست جاپان اور کینبرا دونوں کے لیے غیر متوقع تھی کیونکہ خود امریکہ، تائیوان کے دفاع کے لیے، غیر مشروط ضمانت فراہم نہیں کرتا۔

رائٹرز نے اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی اور  امریکہ محکمہ دفاع نے بھی اس بارے میں کوئی بیان جاری  نہیں کیا۔

امریکہ اور تائیوان کے درمیان سرکاری سفارتی تعلقات کی عدم موجودگی کے باوجود امریکہ تائیوان کو اسلحہ درآمد کرنے والا  سب سے اہم ملک ہے ۔ تائیوان ، چینی حاکمیت کے دعوے کو رد کرتا ہے لیکن بیجنگ نے اپنی حاکمیت کے دعوے کو تقویت دینے کے لئے بعض فوجی مشقوں سمیت جزیرے پر عسکری دباو میں اضافہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 'ایلبریج کولبی' نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت  میں حکمت عملی اور قوّت میں اضافے جیسے موضوعات پر بحیثیت نائب وزیرِ دفاع کے خدمات سرانجام دی تھیں۔ کولبی ، امریکی فوج کے چین کے ساتھ مقابلے کو ترجیح دینے اور مشرق وسطیٰ اور یورپ سے  توجہ ہٹانے کے موقف کی وجہ سے، شہرت رکھتے ہیں۔

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے