دنیا
1 منٹ پڑھنے
یمن کے حوثی باغیوں نے معاریب میں امریکی ڈرون کو گرا دیا: رپورٹ
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے مبینہ طور پر امریکی ڈرون اور میزائل  کے ٹکڑوں  کے صحرا کے علاقے میں بکھرا ہونے پر مبنی  فوٹیج کو  گردش  کرایا ہے۔
یمن کے حوثی باغیوں نے معاریب میں امریکی ڈرون کو گرا دیا: رپورٹ
رپورٹ شدہ واقعے کے حوالے سے حوثیوں یا امریکی فوج کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ / Reuters

مقامی میڈیا نے پیر کو اطلاع دی  ہے کہ یمن میں حوثی گروپ نے ملک کے مشرقی معاریب میں ایک امریکی MQ-9 ریپر ڈرون گرادیا ۔

 ڈیفنس لائن پلیٹ فارم   سمیت  مقامی میڈیا نے کہا کہ رہائشیوں نےمعاریب  شہر کے اوپر زوردار دھماکوں کی آوازیں سنیں اور شہر کے مغرب میں علاقے سے فضائی دفاعی میزائل کے لانچ ہوتے دیکھا، جس کے بعد دو  دھماکے سنائی دیے۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے مبینہ طور پر امریکی ڈرون اور میزائل  کے ٹکڑوں  کے صحرا کے علاقے میں بکھرا ہونے پر مبنی  فوٹیج کو  گردش  کرایا ہے۔

ڈیفنس لائن نے کہا کہ گردش میں آنے والی تصویروں میں کم از کم دو AGM-114R9X "Ninja" میزائلوں کے باقیات دکھائی دے رہے ہیں، جو ہیل فائر ہوائی سے زمینی میزائل کا ایک ترمیم شدہ ورژن ہے اور دقیق حملوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پلیٹ فارم نے مزید کہا کہ ان تصاویر سے تصدیق ہوتی ہے کہ ملبہ ایک امریکی MQ-9 ریپر ڈرون سے متعلق ہے،جسے  امریکہ یمن میں نگرانی اور انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کے لیے استعمال کرتا ہے۔

اس واقعے کے بارے میں حوثیوں یا امریکی فوج کی جانب سے کوئی تبصرہ موصول نہیں ہوا۔

دریافت کیجیے
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں