دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹوکیو: سال کی پہلی نیلامی، ٹیونا مچھلی 3.2 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی
243 کلوگرام کی نیلے پنکھ والی ٹونا کو جاپان کے مشرقی شمالی ساحل سے پکڑا گیا اور ریکارڈ قیمت پر فروخت کیا گیا ہے
ٹوکیو: سال کی پہلی نیلامی، ٹیونا مچھلی 3.2 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی
ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت کے مطابق، اس سال کی کامیاب بولی 1999 میں موازنہ کے قابل نیلامیوں کے اعداد و شمار دستیاب ہونے کے بعد سے سب سے بلند ترین تھی۔ / Reuters

پیر کو ٹوکیو کی 'ٹویوسو مچھلی منڈی' میں سال کی پہلی نیلامی میں ایک سمندری مچھلی 510.3 ملین ین کی ریکارڈ بولی پر فروخت ہوئی ہے۔

شمال مشرقی جاپان کے صوبہ آوموری کے ساحل اُوما کے قریب شکار کی گئی، 243 کلوگرام وزنی نیلے پنکھ والی ٹونا کو ٹوکیو کی، مشہور سوشیزان مائی ریستوران زنجیر کو چلانے والی،'کیومورا کارپوریشن نے خریدا  ہے۔

کیومورا کارپوریشن کے صدر کیوشی کیمورا نے کیوڈو نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا ہے کہ "سال کی پہلی ٹونا خوش قسمتی لے کر آئی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کا لطف اٹھائیں اور توانائی محسوس کریں"۔

اس ٹونا کو سوشیزان مائی کے ٹسُکیجی مرکزی شعبے میں کاٹا جائے گا اور ملک بھر میں ریستوران  کی شاخوں میں بھیجا جائے گا۔ ریکارڈ قیمت کے باوجود کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ صارفین کو یہ ٹونا معمول کی قیمت پر بیچے گی۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت کے مطابق اس سال کی   بولی 1999 سے تاحال کی  نیلامیوں کی بلند ترین بولی  تھی۔

نیلامی میں مختلف اقسام کی ٹونا  مچھلی نیلام کی گئی  اور بولی لگانے والوں اور بیچنے والوں کے درمیان جوش و خروش دیکھا گیا۔ اس سالانہ تقریب کو دیکھنے کے لیے متعدد غیر ملکی سیاح بھی آئے۔

روایتی طور پر خریدار سال کی پہلی نیلامی میں بڑی رقم خرچ کرتے ہیں، کیونکہ مانا جاتا ہے کہ یہ خوش قسمتی لاتی ہے اور ریستورانوں کو مارکیٹنگ کے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے