سیاست
2 منٹ پڑھنے
ایرانی وزیر خارجہ چین جائیں گے
اراغچی بدھ کو بیجنگ کا یہ دورہ ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب ایران امریکہ کے ساتھ عمان کی ثالثی میں جاری براہ راست اور بالواسطہ جوہری مذاکرات کر رہا ہے۔ بیجنگ میں وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ وانگ کی دعوت پر ہو رہا ہے
ایرانی وزیر خارجہ چین جائیں گے
/ AP

ایران کے وزیر خارجہ عباس اراغچی چین کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے لیے اراغچی بدھ کو بیجنگ کا یہ دورہ ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب ایران امریکہ کے ساتھ عمان کی ثالثی میں جاری براہ راست اور بالواسطہ جوہری مذاکرات کر رہا ہے۔ بیجنگ میں وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ وانگ کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں، پہلا عمانی دارالحکومت مسقط میں اور دوسرا اطالوی دارالحکومت روم میں ہوا ہے۔

 ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ دونوں  طرفین نے "بہت اچھی پیش رفت کی ہے" جبکہ اراغچی نے بات چیت کو "تعمیری اور اچھا" قرار دیا ہے۔

 واضح رہے کہ تہران اور واشنگٹن مذاکرات کا تیسرا دور ہفتے کو عمان میں منعقد کریں گے۔

مسقط میں 13 اپریل کو شروع ہونے والے بالواسطہ جوہری مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جس میں دونوں فریق ثالث کے طور پر عمان کے ذریعے بات چیت کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر 2015 میں اوباما انتظامیہ کے دور میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی جگہ کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا تو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے گی ۔

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی