دنیا
2 منٹ پڑھنے
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
تفتیش کاروں نے پٹری پر ریل کا ایک ٹکڑا پایا، جس کی وجہ سے حکام نے ممکنہ طور پر کسی  سبوتاژ کارروائی کے امکان کو مرکزی تفتیشی رخ قرار دیا۔
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
12 ستمبر 2026 کو شمال مغربی فرانس کے علاقے کلیون میں ایس این سی ایف کے اہلکار حادثے کا شکار ٹرین کے ارد گرد چلتے ہوئے۔ (اے ایف پی)

فرانس کے شمال مغرب میں ایک ٹرین کے پٹری سے اترنے کے واقعے میں 44 افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے ایک ذرائع نے ہفتے کو کہا کہ اس واقع کی ممکنہ طور پر سازش یا تباہ کاری کے طور پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ ٹرین، جس میں 186 مسافر سوار تھے، جمعے کو تقریباً 7:45 بجے نورمانڈی کے شہر روئن اور کین کے درمیان سفر کر رہی تھی کہ  پٹری سے اتر گئی۔

ذرائع نے کہا کہ تفتیش کاروں نے پٹری پر ریل کا ایک ٹکڑا پایا، جس کی وجہ سے حکام نے ممکنہ طور پر کسی  سبوتاژ کارروائی کے امکان کو مرکزی تفتیشی رخ قرار دیا۔

حادثے کے بعد حکام نے کثیر زخمیوں کے لیے ردِ عمل کا منصوبہ فعال کر دیا اور جائے وقوعہ پر 130 فائر فائٹرز، پانچ طبی ٹیمیں اور 80 گاڑیاں روانہ کیں۔

روئن کے پراسیکیوٹر سیباسٹیان گالوائے نے کہا کہ 44 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک 18 سالہ دوشیزہ  بھی شامل ہے جسے تشویشناک حالت میں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین ڈرائیور کے الکحل اور منشیات کے ٹیسٹ منفی آئے۔

SNCF Reseau، جو فرانس کے ریل نیٹ ورک کا انتظام کرتی ہے، نے کہا کہ اس لائن پر ٹریفک معطل کر دی گئی ہے اور ہنگامی عملے کی حفاظتی کارروائی کے لیے پٹریوں کی بجلی بند کر دی گئی ہے۔

تفتیش کار حادثے کے گردونواح کے حالات اور جائے وقوع پر ملنے والے ریل کے ٹکڑے کی مزید جانچ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دریافت کیجیے
جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں
اگست دنیا کا گرم ترین مہینہ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
کینیڈا نے امریکی سامان پر 20 بلین ڈالر کے ٹیرف لگا دیئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
بھارت: رہائشی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی