ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
صدرِ ترکیہ: 'شمالی قبرصی ترک جمہوریہ' کے بغیر ترک برادری نا مکمل ہے
"ہم یقین رکھتے ہیں کہ ترک برادری  کی عائلی تصویر ہمیشہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی موجودگی کے بغیر نامکمل رہے گی۔"
صدرِ ترکیہ: 'شمالی قبرصی ترک جمہوریہ' کے بغیر ترک برادری نا مکمل ہے
On the ongoing war in Ukraine, Erdogan said: “We will continue our intensive contacts with both countries (Russia-Ukraine) toward achieving a comprehensive ceasefire and a just peace.” / AA
21 مئی 2025

ترک صدر نے کہا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو ترک ریاستوں کی تنظیم میں شامل نہ  کرنے تک ترک برادری  "نامکمل"  رہے گی۔

صدررجب طیب اردوان نے بدھ کے روز ہنگری کے دارالحکومت بداپست میں ترک ریاستوں کی تنظیم کے غیر رسمی اجلاس میں کہا: "ہم یقین رکھتے ہیں کہ ترک برادری  کی عائلی تصویر ہمیشہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی موجودگی کے بغیر نامکمل رہے گی۔"

نومبر 2022 میں، سمرقند اجلاس کے دوران شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تنظیم کا مبصر رکن بنا تھا۔

ایردوان نے مشرق اور مغرب کے درمیان ایک اہم راستے کے طور پر "درمیانی راہداری " کو بھی اہم قرار دیا اور ترک ریاستوں کی تنظیم کے اندر مضبوط تعاون پر زور دیا تاکہ اس منصوبے کو کامیاب بنایا جا سکے۔

انہوں نے علاقائی تنازعات کے ماضی اور حال پر بات کرتے ہوئے کہا: "ماضی میں قبرص،قارا باغ، بوسنیا اور آج غزہ میں پیش آنے والے سانحات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہمیں اپنی سرحدوں سے باہر کے حالات پر بھی غور کرنا چاہیے۔"

یوکرین میں جاری جنگ کے بارے میں ایردوان نے کہا: "ہم روس اوریوکرین کے ساتھ جامع جنگ بندی اور منصفانہ امن کے حصول کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔"

 

دریافت کیجیے
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات