دنیا
2 منٹ پڑھنے
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
ملک میں موجود کسی بھی اسرائیلی شہری کو فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا: وزیرِ اعظم انور ابراہیم
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
[فائل]: ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم 7 مئی 2026 کو اپنے دورہ فلپائن کے دوران / Reuters

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ملک میں موجود کسی بھی اسرائیلی شہری کو فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا۔

ملک کے جنوبی صوبے 'جوہور' میں ایک نجی کمپلیکس کی سرگرمیوں میں ایک اسرائیلی شہری کی موجودگی  کے دعووں کے بعد وزیر اعظم انور ابراہیم نے آج بروز بدھ جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "متعلقہ ادارے ان الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اگر یہ الزامات درست ثابت ہوئے تو حکومت کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گی "۔

انہوں  نے کہا ہے کہ "اگر ہمیں کوئی اسرائیلی شہری ملتا ہے تو ہم اسے فوری طور پر ملک بدر کر دیں گے، کیونکہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے۔"

ملائیشیا اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا

ملائیشیا اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کرتا، اس لیے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کا خصوصی حکومتی اجازت کے بغیر ملائیشیا میں داخلہ ممنوع ہے۔

ملائیشیاوزارتِ داخلہ نے جوہور کی ریاستی حکومت کی طرف سے جوہور میں قائم کاروباری برادری ' نیٹ ورک اسکول' (Network School) سے متعلق الزامات پر وفاقی تحقیقات کا مطالبہ کئے جانے کے بعد معاملے کی  تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

دوسری جانب ملک کے محکمۂ امیگریشن نے کہا  ہےکہ فاریسٹ سٹی (Forest City) میں ایک بین الاقوامی کمیونٹی کے حوالے سے کیے گئے معائنے کے دوران تمام 266 غیر ملکی شہریوں کے پاس درست امیگریشن دستاویزات موجود تھیں۔

واضح رہے کہ فاریسٹ سٹی جوہور میں، سنگاپور کی سرحد کے قریب، مصنوعی جزیروں پر تعمیر کیا گیا ایک بڑا رہائشی و تجارتی منصوبہ ہے۔ اسے ایک بین الاقوامی رہائشی مرکز کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور یہ غیر ملکیوں کے لیے نہایت پُر کشش بن چکا ہے۔ اس منصوبے کو وقتاً فوقتاً امیگریشن اور ضابطہ کاری سے متعلق مسائل کے باعث جانچ پڑتال کا سامنا رہا ہے۔

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز