ترکیہ
4 منٹ پڑھنے
بحیرہ اسود کی سلامتی بحال رکھنے کےلیے کوششیں جاری ہیں:ایرداون
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ 'یوکرین میں تنازعات بغیر کسی سست روی کے جاری ہیں، جبکہ جنگ کے باعث ہونے والے نقصانات اور تباہی میں بدقسمتی سے دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے
بحیرہ اسود کی سلامتی بحال رکھنے کےلیے کوششیں جاری ہیں:ایرداون
ایردوان-زیلنسکی

جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی دولماباہچے آفس میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی سے ملاقات کی۔

 صدر ایردوان  نے زیلینسکی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

 ترک صدر نے اپنے خطاب کا آغاز وفد کے ارکان اور میڈیا نمائندوں کو اپنے دلی جذبات کے ساتھ سلام پیش کرتے ہوئے کیا۔

یوکرین کے صدر زیلینسکی کا آج دوبارہ ترکیہ میں استقبال کرنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا، 'یوکرین میں تنازعات بغیر کسی سست روی کے جاری ہیں، جبکہ جنگ کے باعث ہونے والے نقصانات اور تباہی میں بدقسمتی سے دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے میں جنگ میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لیے  جناب  زیلینسکی اور دوست یوکرینی عوام سے ایک بار پھر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔'

صدر نے بتایا کہ یوکرین کے صدر زیلینسکی کے ساتھ آج کی ملاقات میں انہوں نے یوکرین میں امن کے قیام کے لیے حالیہ عرصے میں بڑھتی ہوئی کوششوں اور بحیرہ اسود  میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اور درج ذیل باتوں کا ذکر کیا:

'ہمیں خوشی ہے کہ جنگ کو سفارتی طریقوں سے ختم کرنے کی کوششوں نے، خاص طور پر امریکی صدر  ٹرمپ کی کوششوں سے ایک بار پھر رفتار پکڑی ہے درحقیقت، یوکرین اور روس کے درمیان جن مذاکرات کی ہم نے میزبانی کی تھی، انہوں نے ثابت کیا تھا کہ سفارت کاری کے ذریعے ٹھوس نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ آج ہم جس نہج پر پہنچے ہیں، وہاں ہمارا یہی کہنا ہے کہ ایک منصفانہ امن کا کوئی نقصان اٹھانے والانہیں ہوتا۔ میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ ہم امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے تیار ہیں۔'

ملاقات میں بحیرہ اسود میں جہاز رانی کی حفاظت  کو یقینی بنانے کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے صدر  ایردوان  نے کہا کہ جنگ کے آغاز سے ہی ہم بحیرہ اسود میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے فعال کوششیں کر رہے ہیں۔ تاہم، حالیہ عرصے میں، بڑھتی ہوئی کشیدگی کے متوازی ہم دیکھ رہے ہیں کہ تنازعات بحیرہ اسود تک پھیل رہے ہیں۔ سویلین جہازوں پر حملے اور بحیرہ اسود میں کشیدگی کو بڑھانے والے اقدامات سے واضح طور پر کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ ہمارے لیے ان حملوں کو کسی بھی صورت میں قبول کرنا ممکن نہیں ہے، خواہ یہ کسی کی بھی طرف سے ہوں اور اس کا جواز کچھ بھی ہو۔ ہم اس سلسلے میں تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور اسی کے مطابق عمل کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ بحیرہ اسود میں جہاز رانی کی سیکیورٹی کو دوبارہ بحال کرنے کے مقصد کے لیے ہم فریقین کے ساتھ اپنے مذاکرات جاری رکھیں گے۔'

اس بات پر یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہ ایک معاہدے تک پہنچنے سے یوکرین میں پائیدار امن کے قیام کی کوششوں کو بھی مہمیز ملے گی، صدر اردگان نے کہا کہ وہ روس کے ساتھ بھی اس معاملے پر بات چیت کر کے خاص طور پر اس عمل کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر اردگان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 'آج ہم نے اپنے اسٹریٹجک پارٹنر یوکرین کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آزادی کے لیے اپنے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔ دونوں ممالک کے مابین 2022 میں دستخط کیے گئے آزاد تجارتی معاہدے  کا یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہونا ہمارے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے لحاظ سے ایک اہم قدم رہا ہے۔ اس معاہدے نے ہمیں اپنے 10 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے ایک قدم اور قریب کر دیا ہے۔ آخر میں، مجھے یقین ہے کہ ہماری جو کمپنیاں جنگ کے مشکل حالات کے باوجود یوکرین چھوڑ کر نہیں گئیں، وہ انشا اللہ یوکرین کی تعمیرِ نو میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ میں اپنے عزیز دوست مسٹر زیلینسکی کا اس دورے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور اب مائیک ان کے حوالے کرتا ہوں۔'

اس اجلاس میں وزیر دفاع یاشار گولر، نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے صدر ابراہیم قالین، صدارتی چیف آف کمیونیکیشن برہان الدین دوران، صدارتی ڈیفنس انڈسٹری کے صدر ہالوک گورگون، صدر کے چیف فارن پالیسی اینڈ سیکیورٹی ایڈوائزر عاکف چاغتائے کلچ، صدر کے چیف ایڈوائزر ظفر چوبوکچو، اے کے پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین اور پارٹی ترجمان عمر چیلک اور کیف میں ترکیہ کی سفیرہ فاطمہ یازگان بھی موجود تھے۔"

 

دریافت کیجیے
ترکیہ، یومِ جمہوریہ کی 103 ویں سالگرہ منا رہا ہے
سویڈن: سرکاری ملازمین 'چیٹ جی پی ٹی' اور 'کلاوڈ' استعمال نہیں کریں گے۔
یوگنڈا: 36 لاکھ افراد شدید غذائی قلّت کا شکار
جرمنی میں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، کم از کم چار افراد زخمی
روس اور یوکرین کے رات بھرحملوں میں 2 افراد ہلاک، 15 زخمی
ملائیشیا: ہم، میانمار حکومت سے وضاحت طلب کریں گے
کیلیان ایمباپے 3 چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری سے محروم ہو گئے
اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں تقریباً 5 ہزار فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا
سمندری طوفان 'ارنب' کی بھارت کی طرف پیش قدمی: ہزاروں افراد کا انخلا، ٹرینیں منسوخ ،اسکول بند
ایتھوپیا: حملوں میں کم از کم 60 آرتھوڈوکس عیسائی ہلاک
امریکی سینیٹر نے 9 امریکیوں کے قتل پر اسرائیل کی جوابدہی کا مطالبہ کر دیا
اسرائیل، 12500 سے زیادہ فلسطینی عورتوں کو قتل کر چُکا ہے
سعودی عرب، سنگاپور میں زیر زمین پیٹرول ذخیرہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
ترکیہ جینڈرمیری فورس نے 101 تمغے جیت لئے
نیتن یاہو کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے:ایویگادور لیبرمین