دنیا
2 منٹ پڑھنے
سال نو کی شب مشہور سوئس بار میں آتشزدگی سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی
والِس کینٹن کے پولیس حکام نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا  کہ لوگ جب نئے  سال کا استقبال کر رہے تمحلی روزنامہ لے نووئیلسٹ، اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے، رپورٹ کرتا ہے کہ "بھاری نقصان" ہوا ہے، جس میں تقریباً 40 افراد ہلاک اور تقریباً 100 زخمی ہوئے ہیں۔
سال نو کی شب مشہور سوئس بار میں آتشزدگی سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی
Local media cited a doctor at the scene suggesting that the death toll could be in the "dozens". / AFP

پولیس نے کہا  ہے کہ سال نو کی شام کو سوئٹزر لینڈ کے لگژری اسکائی ریزورٹ شہر کرینز مونتانا میں ایک  مشہور  بار میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کہ کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

والِس کینٹن کے پولیس حکام نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا  کہ لوگ جب نئے  سال کا استقبال کر رہے تھے تو کہ ایک 'نامعلوم وجہ سے' سیاحوں میں کافی مقبول ہونے والے بار میں آگ  بھڑک اٹھی۔

بیان میں کہا گیا کہ 'کئی افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں اور دیگر زخمی ہوئے ہیں'، اس واقعے کو 'المیہ ' قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے 'ایک بڑی ہنگامی کارروائی جاری ہے'۔

بیان میں کہا گیا کہ تاکہ متعدد متاثرین کی مدد کے لیے " پولیس، فائر فائٹرز اور ریسکیو ورکرز فوری طور پر جائے  وقوعہ کو پہنچ گئے ۔

بیان میں کہا گیا کہ 'کارروائی ابھی بھی جاری ہے۔'

سوئس روزنامہ Blick نے موقع پر موجود ایک ڈاکٹر کے حوالے سے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد 'درجنوں' میں ہو سکتی ہے۔

علاقائی روزنامہ Le Nouvelliste نے بھی کہا کہ اس کے ذرائع 'بھاری جانی نقصان' کی بات کر رہے ہیں، اور ان کے مطابق 'تقریباً 40 ہلاک اور 100 زخمی' ہوئے ہیں۔

سوئس میڈیا کی شائع کردہ تصاویر میں ایک عمارت شعلوں میں لگی دکھائی دیتی ہے اور لوگ اندھیرے میں چیخ رہے اور دوڑ رہے ہیں۔

سوئس میڈیا نے اشارہ دیا کہ آگ کا آغاز کنسرٹ کے دوران پائرو ٹیکنکس کے استعمال سے ہو سکتا ہے، مگر پولیس نے کہا کہ وجہ نامعلوم ہے۔

پولیس کے ترجمان Gaetan Lathion نے اے ایف پی کو بتایا کہ پہلے ایک 'نامعلوم سبب کا دھماکہ' ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکہ تقریباً صبح 1:30 بجے  'Le Constellation' میں ہوا، جہاں نئے سال کے جشن میں شریک ہو نے کے لیے سو سے زائد افراد جمع تھے۔

دھماکے کے چند گھنٹے بعد، اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے Crans Montana کو جانے والی  سڑک پر متعدد ایمبولینسیں دیکھیں۔

پولیس نے کہا کہ علاقے کو 'عوام کے لیے مکمل طور پر بند' کر دیا گیا ہے اور 'Crans Montana کے اوپر پروازوں پر پابندی' عائد کر دی گئی ہے۔

 

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو