دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: سعودی عرب ہمارا 'غیر نیٹو اتحادی' ہے
ہم سعودی عرب کو سرکاری سطح پر ایک اہم 'غیر نیٹو اتحادی' قرار دے کر اپنے باہمی فوجی تعاون میں مزید اضافہ کر رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ: سعودی عرب ہمارا 'غیر نیٹو اتحادی' ہے
یہ حیثیت دونوں ممالک کے درمیان ایک اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ / AP

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "ہم، سعودی عرب کو ایک "اہم، غیر نیٹو اتحادی" کی حیثیت دیتے ہیں"۔

ٹرمپ نے منگل کی شام سعودی ولی عہد  کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی اور اس موقع پر  کہا ہے کہ "ہم سعودی عرب کوسرکاری سطح پر ایک اہم 'غیر نیٹو اتحادی' قرار دے کر اپنے باہمی فوجی تعاون میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ یہ موضوع ہمارے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے"۔

یہ بیان، دونوں ممالک کے درمیان، ایک اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے اسے ،  طویل المدتی دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے والا  اور خطے کے امن، سلامتی اور خوشحالی کے ساتھ شراکت داروں کی مشترکہ وابستگی کا عکاس ایک اہم قدم  قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے  جاری کردہ بیان کے مطابق ولیعہد کے دورہ واشنگٹن کے دوران  امریکہ اور سعودی عرب نے سول جوہری توانائی اور دفاع کے شعبوں میں بھی معاہدے کیے ہیں۔

امریکہ انتظامیہ نے کہا ہے کہ دونوں فریقین نے سول جوہری توانائی پر ایک "مشترکہ اعلامیے" کی منظوری دی ہے۔یہ اعلامیہ  آئندہ  دہائیوں میں اربوں ڈالر کے تعاون کے لئے قانونی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا  ہےکہ یہ کام جوہری پھیلاؤ کے سدّباب قواعد کے مطابق انجام دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے ایسے اسلحہ معاہدے کی بھی منظوری دی جس میں ایف-35 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں۔

دریافت کیجیے
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا