سیاست
2 منٹ پڑھنے
البانیہ کے لیے ٹک ٹاک: آپ کو بلاک کر دیا گیا ہے!
البانوی حکام نے نوجوانوں میں تشدد کے رجحان کو ہوا دینے کی وجہ سے ٹک ٹاک ایپ کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے، اپوزیشن اس فیصلے کو ایک سیاسی قدم قرار دے رہی ہے۔
00:00
البانیہ کے لیے ٹک ٹاک: آپ کو بلاک کر دیا گیا ہے!
#MVZ92 : TikTok کی طرف سے غیر چینی خریدار کو ایپ بیچنے یا امریکا میں پابندی کی قانونی کاروائی کو برخاست کرنے کی اپیل کی سماعت / AFP

البانیہ کے حکام نے  انٹرنیٹ سروس کے تمام فراہم کنندگان کو حکم دیا ہے کہ جمعرات تک ٹک ٹاک تک رسائی  بلاک کر دی جائے۔

الیکٹرانک اور پوسٹل کمیونیکیشن  اتھارٹی کے بیان کے مطابق، فراہم کنندگان کو ایپ سے منسلک تمام متعلقہ آئی پی ایڈریسوں اور ڈی این ایس سرورز کو بلاک کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم ایڈی راما نے سب سے پہلے دسمبر میں اس پابندی کا اعلان کیا تھا، جب سوشل میڈیا پر شروع ہونے والے ایک تنازعے کے نتیجے میں دارالحکومت تیرانا کے قریب ایک اسکول میں جھگڑے کے دوران ایک 14 سالہ طالب علم ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔

مختصر ویڈیو مناظر کے غیر محدود سلسلے کی وجہ سے ٹک ٹاک نوجوانوں میں بے حد مقبول ہےاور دنیا بھر میں اس کے فعال صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔

تاہم، چینی ملکیت والے اس پلیٹ فارم کو اکثر تنازعات کا سامنا رہا ہے۔

امریکہ میں اس ایپ پر جاسوسی کے الزامات لگائے گئے ہیں اور یورپی یونین اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اسے رومانیہ کے صدارتی انتخابات میں ایک دائیں بازو کے امیدوار کے حق میں اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کیا گیا تھا یا نہیں۔

البانیہ حکومت نے اسکولوں میں لڑائی سمیت تشدد کو فروغ دینے میں مبینہ کردار پر ٹک ٹاک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تاہم، حزب اختلاف نے حکومتی فیصلے کے خلاف مظاہروں کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مئی میں متوقع پارلیمانی انتخابات سے قبل یہ پابندی ان کی انتخابی مہم کو متاثر کرے گی۔

دنیا کے دیگر حصوں میں، ٹک ٹاک پر اکثر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ صارفین کو ایک مبہم الگورتھم کے ذریعے مواد کے محدود دائرے میں رکھتا ہے اور خاص طور پر نوجوانوں میں غلط معلومات، غیر قانونی، پرتشدد یا فحش مواد کے پھیلاؤ کو فروغ دیتا ہے ۔

متعدد ممالک  مختلف اوقات میں اس ایپ پر پابندی لگا چُکے ہیں۔ان ممالک  میں پاکستان، نیپال اور فرانس کے علاقے نیو کیلیڈونیا شامل ہیں۔

کئی ممالک میں درجنوں حقائق کی جانچ کرنے والی تنظیموں کو ٹک ٹاک کی جانب سے ان ویڈیوز کی تصدیق کے لیے ادائیگی کی جاتی ہے جو ممکنہ طور پر غلط معلومات پر مبنی ہو سکتی ہیں۔

دریافت کیجیے
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا