دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس: یوکرین کا سٹریٹیجک علاقہ کوسیانتیو تیوکا مکمل طور پر ہمارے قبضے میں ہے
ٹیلی ویژن پر اپنے جنرل اسٹاف کے سامنے یونیفارم میں نمودار ہوتے ہوئے، پوتن نے روسی فوجیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کوسیانتیو  تیوکا  کا حصول "سٹریٹیجک  اہمیت" کا حامل ہے۔
روس: یوکرین کا سٹریٹیجک علاقہ کوسیانتیو تیوکا مکمل طور پر ہمارے قبضے میں ہے
کوستیانتینیوکا کی جنگ، جس کی آبادی جنگ سے پہلے تقریباً 78,000 تھی، 2025 کے اواخر سے جاری ہے۔ / AP

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بتایا ہے کہ روس نے مشرقی یوکرائنی شہر کوسیانتیو تیوکا پر قبضہ کر لیا ہے، جو کیف کے کنٹرول میں موجود دونباس کے آخری بڑے شہروں تک جانے والی  شاہراہ  پر واقع ایک اہم مقام ہے۔

پیسکوف نے جمعے کی دیر رات صحافیوں کو بتایا: " کوسیانتیو  تیوکا  پر مکمل طور پر  قبضہ کر لیا گیا ہے ۔ شہر اب پوری طرح ہمارے کنٹرول میں ہے۔" انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ صدر ولادیمیر پوتن نے اس معاملے پر فوج سے بات کی ہے۔

ٹیلی ویژن پر اپنے جنرل اسٹاف کے سامنے یونیفارم میں نمودار ہوتے ہوئے، پوتن نے روسی فوجیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کوسیانتیو  تیوکا  کا حصول "سٹریٹیجک  اہمیت" کا حامل ہے۔

پوتن نے مزید کہا: "روسی مسلح افواج محاذ پر  سٹریٹیجک برتری کو  مضبوطی سے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔"

ایک روسی کمانڈر، آنتون گرونس نے کہا کہ فوج "باقی بچنے والے  فوجیوں کی تلاش اور خاتمے کے آپریشنز" کر رہی ہے جو عمارتوں، تہہ خانوں اور ملبے میں چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پورا لوہانسک روسی کنٹرول میں

اس شہر کی لڑائی، جس کی آبادی جنگ سے پہلے تقریباً 78,000 تھی، سنہ 2025 کے اواخر سے جاری تھی اور اب یہ ایک ایسے محاذ پر روس کی مرکزی کوشش بن گئی ہے جو ایک ہزار کلومیٹر سے بھی زیادہ طویل ہے۔

کوسیانتیو  تیوکا   کراماتورسک اور سلوویانسک کے کلیدی شہروں تک جانے والے راستے پر موجود آخری یوکرینی مضبوط گڑھوں میں سے ایک ہے، جن پر قبضہ کریملن کا حتمی ہدف ہے۔

پیسکوف نے کہا کہ پوتن ایک روسی فوجی کمانڈ پوسٹ پر گئے، جہاں انہوں نے اپنے جنرل اسٹاف کی رپورٹ سنی اور روسی فوجیوں کا شکریہ ادا کیا۔

پیسکوف نے مزید کہا کہ روسی افواج اب مشرقی یوکرین میں دونباس کے دو صوبوں میں سے ایک لوہانسک علاقے کے پورے حصے پر قابض ہیں۔

دریں اثنا چیف آف جنرل اسٹاف والیَری گیراسِموف نے کہا کہ روسی افواج اب زاپوریژیا سے نو کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں، جو جنوبی یوکرین کا ایک بڑا شہر ہے اور جنگ سے پہلے اس کی آبادی 700,000 سے زیادہ تھی۔

 

دریافت کیجیے
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
ایران نے آبنائے ہر،مز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل داغے: رپورٹ
روٹے نے شاندار طریقے سے نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا
تہران میں خامنہ ای کی رسمِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی