دنیا
2 منٹ پڑھنے
جاپان: وزیر اعظم ایشیبا مستعفی ہو رہے ہیں
اب جب کہ امریکی ٹیرف اقدامات پر مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ یہ استعفی دینے کا مناسب وقت ہے: صدر ایشیبا
جاپان: وزیر اعظم ایشیبا مستعفی ہو رہے ہیں
اندرونی جماعت کے دباؤ کے درمیان، جاپان کی لیبر ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے نئی قیادت کے انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ [فائل تصویر]
7 ستمبر 2025

جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق اسمبلی کے ناکام انتخابات کے بعد پارٹی اراکین کے نئی قیادت کے انتخاب کی مہم شروع کرنے پر ایشیبا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ "اب جب کہ امریکی ٹیرف اقدامات پر مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ یہ استعفی دینے کا مناسب وقت ہے"۔

ایشیبا نے کہا ہے کہ "میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں پیچھے ہٹ جاؤں اور اگلی نسل کے لیے جگہ بناؤں"۔

یہ فیصلہ 68 سالہ ایشیبا کے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی قیادت سنبھالنے کے ایک سال سے بھی کم عرصے بعد سامنے  آیا ہے۔ اس عرصے میں  وہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپنی اکثریت سے محروم ہو چکے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ہفتے کی رات، وزیر زراعت  اور ایک سابق وزیر اعظم نے ایشیبا سے ملاقات کی اور انہیں رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دینے کا مشورہ  دیا تھا۔

گزشتہ ہفتے، ایل ڈی پی کے چار سینئر عہدیداروں نے کہ جن میں پارٹی کے نمبر دو ہیروشی موریاما بھی شامل ہیں ایشیبا سے  استعفیٰ دینےکا مطالبہ کیا تھا۔

ایشیبا کے مخالفین ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر رہے تھے تاکہ جولائی میں ایوان بالا کے انتخابات کے نتائج کی ذمہ داری لی جا سکے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، اس اقدام کی حمایت کرنے والوں میں 84 سالہ بااثر سابق وزیر اعظم تارو آسو بھی شامل تھے۔

جاپان بھر میں ایل ڈی پی کے قانون ساز اور علاقائی عہدیدار جو نئے قیادت کے انتخابات چاہتے ہیں، پیر کو ایک درخواست جمع کرائیں گے۔

اگر مطلوبہ اکثریت حاصل ہو گئی تو قیادت کا انتخاب منعقد کیا جائے گا۔

ایشیبا کی بطور پارٹی لیڈر مدت ستمبر 2027 میں ختم ہونی تھی۔

ایشیبا کی سب سے نمایاں حریف، سانائے تاکائیچی، جو ایک سخت گیر قوم پرست سمجھی جاتی ہیں، نے منگل کو تقریباً اعلان کر دیا کہ وہ مقابلے میں حصہ لیں گی۔

دریافت کیجیے
اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے  پر حملے میں ایک فلسطینی لڑکا شہید، چار زخمی
غزہ کے خان یونس میں بھاری بارشوں سے بے گھر افراد کے خیمے ناکارہ بن گئے
ٹرمپ نے بی بی سی کو ایڈیٹڈ ویڈیو کے خلاف اربوں ڈالر کے مقدمے کی دھمکی دے دی
امریکہ، ترکیہ، پاکستان اور عرب ممالک کی اقوام متحدہ غزہ مسودہ قرارداد کی 'فوری منظوری' کی اپیل
امریکا نے تائیوان کو 330 ملین ڈالر کے طیاروں کے فاضل پرزے فروخت کرنے کی منظوری دے دی
یوکرینی دارالحکومت روسی بمباری کی زد میں
امریکہ: ٹکسال نے پینی کی پیداوار بند کر دی
روس: 130 یوکرینی ڈرون گِرا دیئے گئے ہیں
روس یوکرین کے ساتھ استنبول میں مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے: روسی سفیر
امریکہ: خبریں غلط ہیں، امریکہ کوئی فوجی بیس قائم نہیں کر رہا
کولمبیا  نے واشنگٹن کے ساتھ خبروں کا تبادلہ بند کر دیا
یوکرین کے سکیورٹی چیف روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی بحالی پر مذاکرات کے لیے استنبول میں
دس سال بعد قدافی کا بیٹا ضمانت پر رہا کر دیا گیا
بیس سے زائد ممالک کا مشترکہ بیان: سوڈان میں آر ایس ایف کے ظلم و بربریت کی مذّمت
ایکواڈور کی جیل میں 31 قیدی ہلاک ہو گئے
واشنگٹن ہماری معیشت کا تحفظ کرے گا :اوربان
فلپائن: فنگ-وونگ طوفان، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
امریکہ:فلائٹ آپریشن کا بدترین دن، 10,000 سے زیادہ پروازیں تاخیر  کا شکار
سوڈانی شہر الفاشر کے شہریوں کو ظلم و ستم کا سامنا ہے: اقوام متحدہ
یورپی یونین کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت