مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اس وقت مذاکرات کی پیشکش ہتھیار پھینکنے کے مترادف ہو گی: حزب اللہ
ایسے میں کہ جب حزب اللہ کے حملے جاری ہیں اور اسرائیل  نے لبنان کے اندر "بفر زون" کو کھُلا کر رہا ہے، مذاکرات کرنا "ہتھیار پھینکنے" کے مترادف ہو گا: حزب اللہ
اس وقت مذاکرات کی پیشکش ہتھیار پھینکنے کے مترادف ہو گی: حزب اللہ
ایک شخص لبنان کے شہر نباتیہ میں 25 مارچ 2026 کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ملبے کے پاس سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے گزر رہا ہے۔ / Reuters

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا  ہےکہ ایسے میں کہ جب حزب اللہ گروپ حملے کر رہا ہے اور اسرائیل  نے لبنان کی سرحدوں کے اندر "بفر زون" کو کھُلا کرنے کا اعلان کیا ہے، مذاکرات کرنا  "ہتھیار پھینکنے" کے مترادف ہو گا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا  ہے کہ فوج  پہلے ہی ایک "حقیقی سکیورٹی زون" قائم کر  چُکی  ہے جسے لبنان کے اندر مزید گہرائی تک  بڑھایا جا رہا ہے۔

اسرائیل وزارتِ اعظمیٰ  دفتر کے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں نیتان یاہو نے کہا ہے کہ "اصل میں  ہم ایک بڑا بفر زون بنا رہے ہیں ۔ یہ بفر زون اسرائیل پر زمینی  اور میزائل حملوں کو روک سکتا ہے"۔

دوسری طرف  حزب اللہ نے اسرائیلی فوجوں  پر حملوں کےدعوے پر مبنی بیسیوں بیانات  جاری کئے اور کہا ہے کہ اس نے جمعرات کی صبح سے اسرائیل کے مرکز  میں واقع فوجی اہداف پر  بھی میزائل داغے ہیں اور علاقے سے  فضائی حملے کے وارننگ سائرن سُنے گئے ہیں۔

چینل 12 اور دیگر اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان سے اسرائیل کے مرکزی علاقوں کی جانب داغے گئے چھ راکٹوں کو گرا دیا گیا ہے  اور متاثرہ مقامات کی جانچ کے لیے ہنگامی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے دونوں فریقوں سے فائر بندی کا مطالبہ کیا اور اسرائیل کو جنوبی لبنان میں ، وسیع پیمانے پر نقل مکانی اندیشوں کا سبب بن سکنے والے، "غزہ ماڈل" کو دہرانے  سے پرہیز کرنے  کی تنبیہ کی ہے۔

حزب اللہ نے کہا  ہےکہ اس کے جنگجوؤں نے بدھ کو 80 سے زائد حملے کیے، جو موجودہ جنگ میں کسی ایک دن میں حملوں کی سب سے زیادہ تعداد تھی۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کی طرف سے 2 مارچ کو ایران کے اُس وقت کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کا انتقام لینے کے لیے اسرائیل کی طرف راکٹ داغے جانے کے بعد سے لبنان بھی مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں گھسٹ گیا ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے بدھ کو جاری کردہ بیان میں  کہا  ہےکہ حزب اللہ گروپ اس وقت مذاکرات پر ہرگز آمادہ نہیں ہو گا۔ایسے میں کہ جب  دشمن اسرائیل کے ساتھ فائر  جاری ہےاگر مذاکرات کی پیشکش کی جاتی ہے تو یہ ہتھیار پھینکنے  کے مترادف ہو گا۔"

دریافت کیجیے
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے