دنیا
1 منٹ پڑھنے
بھارتی سیکیورٹی فورسسز نے متعدد ماو باغیوں کو مار ڈالا
ہندوستان کے مرکزی اور مشرقی علاقوں میں انتہائی بائیں بازو کے یہ باغی دہائیوں سے حکومت کے خلاف گوریلا جنگ لڑ رہے ہیں
بھارتی سیکیورٹی فورسسز نے متعدد ماو باغیوں کو مار ڈالا
India’s government vows to eliminate the Maoist insurgency, which has caused ongoing violence in Chhattisgarh. / AP

پولیس رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے چھتیس گڑھ کی مرکزی ریاست میں ایک جھڑپ کے دوران کم از کم 16 ماؤ نواز باغیوں کو ہلاک کر دیا۔

واضح رہے کہ خاص طور پر ہندوستان کے مرکزی اور مشرقی علاقوں میں انتہائی بائیں بازو کے یہ باغی دہائیوں سے حکومت کے خلاف گوریلا جنگ لڑ رہے ہیں،  جس کے نتیجے میں دونوں طرف شدید جھڑپیں اور جانی نقصان ہوا ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا  ہے کہ جمعہ کے واقعے میں، سیکورٹی فورسز نے جنوبی چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں تلاشی کے دوران مختلف قسم کے ہتھیار برآمد کیے ۔

باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ غریب ہندوستانی کسانوں اور بے زمین  محنت کشوں کو کاشت کاری کے لیے زمینیں دینے اور بڑی کان کنی کمپنیوں کے ذریعے نکالی جانے والی معدنیات پر زیادہ حق دلانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔

ہندوستان کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس بغاوت کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، اور وزیر اعظم نریندر مودی کے گزشتہ سال تیسری مدت کے لیے اقتدار میں آنے کے بعد سے سیکورٹی فورسز اور ماؤ نوازوں کے درمیان جھڑپیں مزید شدت اختیار کر گئی ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
مشرق وسطی کے ممالک مسئلہ فلسطین کو  پس پشت نہ ڈالیں:چین
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں