دنیا
2 منٹ پڑھنے
روسی حملے، خارکیف میں چار افراد ہلاک
یوکرین پر روسی حملے، خارکیف میں چار افراد  ہلاک اور 10 زخمی
روسی حملے، خارکیف میں چار افراد ہلاک
اقوام متحدہ کے اپریل میں شائع ہونے والے ایک تخمینے کے مطابق، 2022 سے یوکرینی علاقوں میں کم از کم 15,850 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ / Reuters

روس کی طرف سے حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے شمال مشرقی علاقے 'خارکیف' میں چار افراد  ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

خارکیف کےعلاقائی  گورنر اولیگ سینیگوبوف نے منگل کو ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "دشمن نے چوگوئیو شہر کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں ایک 22 سالہ عورت سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سینیگوبوف نے کہاہے کہ "حملوں کے نتیجے میں  آگ لگ گئی ۔کم از کم 18 گاڑیاں تباہ ہوگئیں، کثیر المنزلہ رہائشی عمارتوں کی کھڑکیاں اڑ گئیں اور عمارتوں کے چہرے کو نقصان پہنچا ہے" ۔

ایک اور بیان میں  خارکیف کے میئر اِگور تیرخوف نے اپنے شہر میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں روسی حملے تیز ہو گئے ہیں۔ یوکرین نے روسی علاقے میں مزید اندر تک  ڈرون حملے کر کے  جوابی کارروائی کی  اور کہاہے کہ ہدف بنائے گئے مقامات  زیادہ تر فوجی اور توانائی کے مقام تھے۔

امن کی کوششیں

یہ حملے ، یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کی لندن میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے بعد کیف واپسی  کے دوران کئے گئے ہیں۔ ملاقاتوں کا مقصد  چار سالہ جنگ کے حل کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنا تھا۔

واشنگٹن کے،  ایران جنگ کے حل پر توجہ مرکوز  کرنے کے بعد سے امریکی زیرِ قیادت جاری  یوکرین۔ روس امن کوششیں سست پڑ گئی ہیں۔

زیلنسکی نے پیر کو جاری کردہ بیان میں کہا  ہےکہ امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کوشنر کے ساتھ ان کی بات چیت  'مثبت' رہی ہے۔  زیلنسکی  نے دونوں امریکی حکام کی، آنے والے ہفتوں میں، یوکرین جنگ کے حل پر کام کرنے کی آمادگی کو بھی سراہا ہے۔

اقوام متحدہ کے اپریل میں شائع کردہ ایک اندازے کے مطابق  2022 کے بعد سے یوکرائنی علاقوں میں کم از کم 15,850 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی گنتی کے مطابق روس کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں 2,800 سے زیادہ شہری ہلاک  اور یوکرائن اور روس کے زیرِ قبضہ علاقوں میں 44,800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دریافت کیجیے
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
ایران نے آبنائے ہر،مز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل داغے: رپورٹ
روٹے نے شاندار طریقے سے نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا
تہران میں خامنہ ای کی رسمِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی