دنیا
2 منٹ پڑھنے
انگلینڈ چرچ: ہمیں، متاثرین کی، معلومات افشاء ہونے پر افسوس ہے
زیادتی کے شکار افراد کی ذاتی معلومات کا افشاء ہونا انگلینڈ چرچ کے لئے ایک اور دھچکا ہے
انگلینڈ چرچ: ہمیں، متاثرین کی، معلومات افشاء ہونے پر افسوس ہے
یہ چرچ کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے، جو جنسی زیادتی کے متعدد واقعات کے بعد اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ / AA
28 اگست 2025

چرچ آف انگلینڈ میں زیادتی کا شکار ہونے والے  افراد نے کہا ہے کہ متاثرین کو ہرجانے کی ادائیگی کے لئے قائم کئے گئے ایک انٹر نیٹ پروگرام سے ڈیٹا لیک کی وجہ سے تقریباً 200 متاثرین کی ذاتی معلومات افشا ہو گئی ہیں۔

یہ صورتحال، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر قابو پانے میں ناکامی کے باعث گذشتہ ماہِ نومبر میں کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی کے استعفیٰ کے بعد   چرچ کے لیے ایک نیا دھچکا ہے۔

دنیا بھر کے 85 ملین اینگلیکنز کے لیے مرکزی حیثیت کے حامل اس چرچ  نے فروری میں اپنے انتظامی کمیٹی  اجلاس میں متاثرین کے لیے ایک آزادانہ معاوضہ اسکیم کی منظوری دی تھی اپنے حفاظتی ڈھانچے میں وسیع پیمانے کی تبدیلیاں کی تھیں۔

متاثرینِ کلیسا کے قائم کردہ  "دی ہاوس آف سروائیورز" نامی گروپ نے کہا ہے کہ منگل کی رات  دیر گئے،ہرجانے کے لئے رجسٹریشن کروانے والے افراد، قانونی فرموں  اور کلیسا کے حکام کو ایک  ای میل بھیجی گئی جس میں  194 متاثرین کی تفصیلات درج تھیں۔

گروپ نے کہا  ہےکہ یہ ای میل، ہرجانہ معاملات  کی منتظم  قانونی فرم "کینیڈیز لاء" کی جانب سے بھیجی گئی اور چند منٹ بعد اسے واپس لے لیا گیاتھا۔

دی ہاؤس آف سروائیورز نے مزید کہا  ہےکہ معلومات کے افشاء نے  "تحفظ اور دیکھ بھال کے معاملے میں ان   ناکامیوں کو  مزید گہرا  کر دیا ہے کہ جنہیں  ہرجانہ اسکیم کے ذریعے حل کیا جانا تھا"۔

ڈیٹا  لیک واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

چرچ نے کہا ہے کہ ہمیں  ڈیٹا لیک کے اس  انتہائی افسوسناک واقعے سے  آگاہ کیا گیا ہے اور کینیڈیز لاء نے اس افشاء کی مکمل ذمہ داری قبول کی ہے۔

چرچ نے کہا ہے کہ "ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس واقعے نے خاص طور پر ان متاثرین کو پریشان کیا ہے جنہوں نے احتیاط اور رازداری جیسے معاملات میں ہرجانہ اسکیم پر  بھروسہ کیا تھا۔"

قانونی فرم نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان