دنیا
2 منٹ پڑھنے
اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا
موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہماری حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے: میلونی
اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا
وزیر اعظم جیورجیا میلونی کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ / Reuters

اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا ہے۔

 وزیر اعظم جارجیا میلونی نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں اٹلی کے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اطالوی خبر رساں ایجنسی ANSA کے مطابق، ویرونا میں ایک تقریب کے موقع پرذرائع ابلاغ  کے ساتھ بات چیت میں  میلونی نے کہا ہے کہ "موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہماری حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔"

مذکورہ معاہدہ فوجی سازوسامان اور ٹیکنالوجی کی تحقیق کے شعبوں میں تعاون پر محیط ہے۔ معطلی کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطالوی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اندرون ملک شدید تنقید کا سامنا ہے۔ یہ تنقید خاص طور پر غزہ میں جاری جنگ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بڑھتی ہوئی تشدد کی لہر پر مرکوز ہے۔

گزشتہ ہفتے، اٹلی نے لبنانی سرحد پر اسرائیلی افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کی امن فوج'یونیفل' کی ایک گاڑی پر فائرنگ اور اسے تباہ کرنے کے واقعے پر اسرائیلی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا تھا۔ حملے کا نشانہ بننے والی یونٹ میں اطالوی اہلکار بھی شامل تھے۔

جنوری کے آخر میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں روم نے، مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے کے دوران دو اطالوی فوجی پولیس اہلکاروں کو بندوق کی نوک پر دھمکانے کی وجہ سے بھی، اسرائیلی سفیر کو طلب کیا تھا۔

اٹلی وزارت خارجہ کے مطابق سفارتی گاڑی میں سفر کرنے والے ان افسران کو ایک مسلح اسرائیلی کہ جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ایک غیر قانونی آباد کار تھانے گھٹنوں کے بل بیٹھنے پر مجبور کیا اور ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔

دریافت کیجیے
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
روس کے کیف اور آس پاس کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے میں چار افراد ہلاک
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی
یونان-اسرائیل کے درمیان 3٫6 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ
گرینڈ کینن میں اچانک شدت کے سیلاب کے بعد کم از کم 20 افراد لاپتہ