دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکا۔جنوبی کوریا۔جاپان مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہو گئیں
امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے 'فریڈم ایج' نامی سہ فریقی کثیر الجہتی فوجی مشقیں شروع کر دیں
امریکا۔جنوبی کوریا۔جاپان مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہو گئیں
شمالی کوریا نے تین اتحادیوں کے مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ / تصویر: رائٹرز / Reuters

امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے سہ فریقی کثیر الجہتی فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

جنوبی کوریا ذرائع ابلاغ کے مطابق آج بروز پیر شروع ہونے والی ان مشقوں کو  شمالی کوریا  کی طرف سے لاحق 'عسکری خطرات' کے مقابل تین طرفہ دفاعی تعاون کو گہرا کرنے کی کوشش قرار دیا  جا رہا ہے۔

یونہاپ خبر ایجنسی کی سیول کے فوجی ذرائع کےحوالے سے جاری کردہ خبر کے مطابق 'فریڈم ایج' نامی یہ  مشقیں جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جےجو کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں 15 سے 19 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

'جنوبی کوریا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان یانگ سنگ-کوان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ  فریڈم ایج' مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری اور میزائل خطرات کو روکنا اور ان کا جواب دینے کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا ہے ۔

مذکورہ مشقیں، گذشتہ سال جون اور نومبر میں منعقد ہونے والے مشقوں کے بعد،  سہ فریقی مشقوں کا تیسرا دور ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے جنوبی کوریائی ہم منصب لی جے میونگ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی دفعہ منعقد ہو رہی ہیں۔

مشقوں میں بیلسٹک میزائل دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے، فضائی دفاعی مشقیں، طبی انخلا کی تربیت اور سمندری روک تھام کی کارروائیوں کی تربیت شامل ہے۔

دریافت کیجیے
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید
امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے : ایران کا دعوی
انڈونیشیا"آتش فشاں پھوٹ پڑا،3 افراد ہلاک
دائمی جنگ بندی کےلیے امریکہ-ایران تعمیری قدم اٹھائیں:ترکیہ
اسرائیل کی توسیعی پالیسیاں علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، صدر ایردوان
"اسپین کا اسرائیل سے احتجاج" اسرائیلی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا
یورپی یونین۔امریکہ تجارتی معاہدے کے قواعد و ضوابط پر اتفاق