غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسپین اکیلا جنگ نہیں روک سکتا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کوشش ہی نہ کریں: سانچیز
اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ اپنی حفاظت نہیں بلکہ ایک نہّتی آبادی کا خاتمہ ہے: پیدرو سانچیز
اسپین اکیلا جنگ نہیں روک سکتا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کوشش ہی نہ کریں: سانچیز
میڈرڈ اسرائیلی افواج کو ایندھن پہنچانے والے بحری جہازوں کو بھی اپنی بندرگاہوں کے استعمال سے منع کر دے گا۔ / AA
8 ستمبر 2025

ہسپانیہ کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے غزہ میں "نسل کشی کے خاتمے" کے لیے نو نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

سانچیز نے بروز سوموار ایک ٹیلیویژن خطاب میں کہا ہے کہ"اسرائیل جو کر رہا ہے وہ اپنی حفاظت نہیں بلکہ ایک نہّتی  آبادی کا خاتمہ ہے"۔

انہوں نے کہا  ہے کہ اگرچہ اسپین، 2023 سے، اسرائیل کے لئے اسلحے  کی برآمد پر عملی طور پر پابندی لگا چکا ہے لیکن اب حکومت فوری طور پر ایک ایک قانون کی منظوری دے گی جس کا مقصد اس پابندی کو "مستقل" کرنا ہے  ۔

اس کے علاوہ میڈرڈ اسرائیلی افواج کے لئے  ایندھن لے جانے والے جہازوں کے لئے ہسپانوی بندرگاہیں  بھی بند کر دے گا۔ دفاعی سامان سے لدے  طیاروں کو ہسپانوی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سانچیز نے مزید کہا ہے کہ وہ افراد جو "نسل کشی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور غزہ میں جنگی جرائم میں براہ راست ملوث ہیں" انہیں اسپین میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔

ہم جانتے ہیں کہ یہ اقدامات جنگی جرائم کو ختم کرنے کے لیے ناکافی ہیں  لیکن ہمیں امید ہے کہ یہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے اور فلسطینی عوام کی تکالیف کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

دیگر اقدامات میں مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر پابندی، مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے ہسپانوی شہریوں کے لیے قونصلر خدمات کو کم ترین  سطح تک محدود کرنا اور اضافی فوجیوں اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ نئے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے رفح میں اسپین کی موجودگی کو بڑھانا شامل ہیں تاکہ علاقے کو  خوراک اور ادویات  فراہم کی جا سکیں۔

علاوہ ازیں اسپین فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی (UNRWA) کو فراہم کردہ عطیات میں 10 ملین یورو کا اضافہ کرے گا اور 2026 میں غزہ کے لیے150 ملین یورو  اضافی انسانی امداد فراہم کرے گا۔

سانچیز نے کہا ہے کہ"ہم جانتے ہیں کہ یہ اقدامات جنگی جرائم کو ختم کرنے کے لیے کافی نہیں ہوں گے لیکن ہمیں امید ہے کہ یہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے اور فلسطینی عوام کی تکالیف کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ اسپین اکیلا جنگ کو نہیں روک سکتالیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کوشش ہی نہ کریں"۔

دریافت کیجیے
اسرائیل نے رفح کراسنگ کو 'محدود سطح پر' دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے
ترکیہ: ہم اسرائیل کی مخالفت کے باوجود غزہ میں اپنے فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ کی طرف سے غزہ بورڈ آف پیس کے بانی چیئر مین کے لیے ترک صدر کو دعوت نامہ
اسرائیل نے 2025 میں 42 فلسطینی صحافیوں کو گرفتار کیا، جن میں 8 خواتین شامل ہیں — رپورٹ
سال نو کے پہلے دن استنبول میں 500,000 سے زیادہ افراد کی فلسطین کی حمایت میں ریلی
غزہ میں ترک فوجیوں کی تعیناتی پر بحث کی جائے گی: ٹرمپ
اسرائیل کی غزہ میں شادی کی تقریب پر بمباری 6 فلسطینی شہید
اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی القدس میں نئی غیر قانونی آباد کاری کی منظوری دے دی
غزہ سٹی میں ایک فلسطینی خاندان کے 30 اراکین کی لاشیں بازیاب
اسرائیل نے رام اللہ، بیت لحم اور یریحو میں فوجی کاروائی کرتے ہوئے فلسطینیوں کو نقصان پہنچایا
اسرائیل کا مغربی کنارے میں مقبوضہ 19 آبادیوں کو نئے منصوبے کے تحت قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ
اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے رفح میں پانچ فلسطینیوں کو شہید کر دیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یو این آر ڈبلیو اے کے مینڈیٹ میں توسیع کر دی
انڈونیشیا 20,000 اہلکاروں کی غزہ میں تعیناتی کی تیاریاں مکمل کر لیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں مقبوضہ علاقے میں 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا
غزّہ کے بچّے تین سالوں سے تعلیم کے حق سے محروم ہیں
کاتز کی دھمکی: نسل کشی دوبارہ شروع کی جائے گی
ترکیہ سے غزہ کے لیے انسانی امداد
غزہ میں امن کا مطلب یہ نہیں کہ نسل کشی معاف کر دی جائے: سانچیز
اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی شروع کر دی