دنیا
1 منٹ پڑھنے
امریکی فوج کا مشرقی پیسیفک میں ایک جہاز پر حملہ، 2 افراد ہلاک
خفیہ معلومات سے تصدیق ہوئی ہے کہ اس جہاز سے منشیات کی تجارت کی جا رہی تھی: امریکی جنوبی کمانڈ
امریکی فوج کا مشرقی پیسیفک میں ایک جہاز پر حملہ، 2 افراد ہلاک
یہ واقعہ خطے میں مبینہ طور پر منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں کو نشانہ بنانے والی ایک وسیع تر فوجی مہم کا حصہ ہے جس میں کم از کم 194 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ (فائل) / Reuters

امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں ایک کشتی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکہ جنوبی کمانڈ نے آج بروز بدھ ایکس سے  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "انٹیلی جنس معلومات نے تصدیق کی ہے کہ یہ کشتی مشرقی بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کر رہی تھی اور منشیات اسمگلنگ کارروائیوں میں ملوث تھی"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "اس کارروائی کے دوران دو مرد نارکو دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ امریکی فوج کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا"۔

یہ واقعہ اس وسیع فوجی مہم کا حصہ ہے جس میں خطے میں منشیات لے جانے والی کشتیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ ستمبر سے اب تک ان کارروائیوں میں کم از کم 194 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی فوج نےستمبر کے آغاز میں" جنوبی اسپیئر آپریشن" شروع کیا اور  صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نےکہا تھا کہ امریکہ لاطینی امریکہ میں سرگرم منشیات جتھوں کے خلاف عملاً جنگ کی حالت میں ہے۔