دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل، ایران کے ساتھ کم از کم ایک ماہ تک جنگ کے لیے تیار ہے
اسرائیلی فوج، ایران اور اس کے حامیوں کے ساتھ، کم از کم ایک مہینہ لمبی جنگ کی تیاریاں کر رہی ہے
اسرائیل، ایران کے ساتھ کم از کم ایک ماہ تک جنگ کے لیے تیار ہے
ہفتہ، 7 مارچ 2026 کو لندن میں 'جنگ بند کرو اتحاد' کے مارچ میں شریک مظاہرین نے جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔ / AP

اسرائیلی فوج، ایران اور اس کے حامیوں کے ساتھ، کم از کم ایک مہینے تک جنگ جاری رکھنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

اسرائیلی روزنامے یدیعوت احرنوت نے اسرائیل چیف آف جنرل اسٹاف سے  ایک بااختیار شخصیت کے جاری کردہ بیانات کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل، ایران اور اس کے حامیوں کے ساتھ ایک مہینہ لمبی جنگ کا منظر نامہ تیار کر رہاہے۔

اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیل کی عسکری قیادت نے آنے والے دنوں کے حالات اور جھڑپوں میں پھیلاو کے احتمال کے مقابل مختلف محارب دستوں میں تیاری کے درجے کو بلند کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا  ہےکہ  عسکری تیاریاں  ،موجودہ جھڑپوں کے جاری رہنے یا اضافی محاذوں تک پھیلنے  کے احتمال کو مدّنظر رکھتے ہوئے فضائی دفاع کی مضبوطی، اضافی فوج کی تعیناتی اور طویل جنگ کے لئے حاضر حالت میں آنے کا احاطہ کرتی ہیں۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں بے مثال کشیدگی دیکھنے میں آ رہی ہے، اسرائیل اور ایران کے درمیان حملوں  کے تبادلے جاری ہیں اور متعدد محاذوں پر سکیورٹی تناو میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مبصرین نے اسرائیلی فوج کی نسبتاً طویل جنگ کی تیاریوں کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ یہ تیاریاں، موجودہ جھڑپوں  کے ایک بڑی  جنگ میں تبدیلی کے، اندیشوں کو تقویت دے رہی  ہیں۔

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے