ایشیا
2 منٹ پڑھنے
بھارت کے ریاستی انتخابات،بی جے پی کی کامیابی
وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے چار میں سے دو ریاستی انتخابات جیت لیے ہیں، جبکہ مشرقی ریاست مغربی بنگال میں بھی اپنی حکمرانی کو وسعت دی ہے
بھارت کے ریاستی انتخابات،بی جے پی کی کامیابی
بھارت / AP

بھارت کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے چار میں سے دو ریاستی انتخابات جیت لیے ہیں، جبکہ مشرقی ریاست مغربی بنگال میں بھی اپنی حکمرانی کو وسعت دی ہے۔

ان علاقائی انتخابات کو پانچ خطوں میں وزیر اعظم کی پارٹی کے لیے عوامی حمایت کا ایک اہم امتحان قرار دیا جا رہا تھا، جہاں اپریل کے اوائل سے مختلف مراحل میں پولنگ ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق، مودی کی جماعت شمال مشرقی ریاست آسام میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے، جہاں اس نے 126 میں سے 82 نشستیں حاصل کیں۔

 دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس صرف 19 نشستیں جیت سکی۔

ایک بڑی تبدیلی کے طور پر، بی جے پی نے مشرقی ریاست مغربی بنگال میں 200 سے زائد نشستیں جیت کر میدان مار لیا اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو اقتدار سے باہر کر دیا، جو مسلسل چوتھی بار کامیابی کی امید لگائے بیٹھی تھیں۔

موجودہ حکمراں جماعت 'آل انڈیا ٹرنمول کانگریس' صرف 74 نشستیں حاصل کر سکی۔

نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ان نتائج کو "تاریخی" قرار دیا۔

مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر لکھا کہ : "نسلوں سے لاتعداد کارکنوں کی انتھک محنت اور جدوجہد کے بغیر مغربی بنگال میں بی جے پی کی یہ تاریخی جیت ممکن نہیں تھی۔"

دیگر ریاستوں کے نتائج کے مطابق، ریاست کیرالہ میں انڈین نیشنل کانگریس نے 63 نشستیں حاصل کر کے انتخاب جیت لیا، جبکہ پڈوچیری میں مودی کے قومی جمہوری اتحاد (NDA) 'آل انڈیا این آر کانگریس' نے 30 میں سے 12 نشستیں حاصل کیں۔

تامل ناڈو میں، جہاں بی جے پی اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی تھی، علاقائی جماعت 'تاملگا ویٹری کزگم' نے کل 234 میں سے 100 سے زائد نشستیں جیت لیں۔ 2026 تک کے اعداد و شمار کے مطابق، بی جے پی اب دو درجن سے زائد ریاستوں اور وفاقی علاقوں میں برسرِ اقتدار ہے۔

دریافت کیجیے
بنگلادیش "مکہ معاہدے" میں دلچسپی رکھتا ہے:ہمایوں کبیر
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی
امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون علاقے کے لیے 'انتہائی اہم' ہے: جاپان
انڈونیشیا میں زلزلے کی تباہی،ترکیہ کا اظہار تعزیت
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
سعودی عرب،16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
نگاساکی ایٹم بم کی 81 ویں برسی
افغانستان میں طالبان کے ایک عہدے دار کو ہم نے مارا ہے:داعش
جاپان میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی
چین میں اوپر تلے دو زلزلے
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
چین: طیارہ حادثے کے بعد ہلکے طیاروں کی پروازوں پر پابندی
ہمیں اگلے پانچ سالوں میں ہر سال دو جنگی جہاز بنانے چاہئیں:کم جونگ اُن
امید ہے امریکہ ہمیں اسلحہ فراہم کر دے گا: تائیوان
مصنوعی ذہانت کی تقسیم پر قریبی شراکت داری ضروری ہے:جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کا مقامی جنگی طیارہ KF-21 آسمان کی بلندیوں پر
کیوبا نے معاشی بحالی اور بیورو کریسی کم کرنے کے لیے اصلاحات کا اعلان کردیا
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
فلپائن: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی، بحالی کی کوششیں جاری