دنیا
1 منٹ پڑھنے
شام: دمشق کے جوار میں اسرائیلی ڈرون حملے، 6 شامی فوجی ہلاک
اسرائیل نے، دمشق کے جنوبی شہر الکسوہ کے قریب ڈرون حملوں میں، 6 شامی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے: الاخباریہ
شام: دمشق کے جوار میں اسرائیلی ڈرون حملے، 6 شامی فوجی ہلاک
اسرائیل نے شام کے گولان ہائٹس پر اپنے قبضے کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے غیر فوجی حفاظتی زون پر قبضہ کر لیا، یہ ایک ایسا اقدام ہے جس نے 1974 کے علیحدگی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ / AP Archive
27 اگست 2025

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع شہر الکسوہ کے قریب ڈرون حملوں میں 6 شامی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔

شام کے سرکاری ٹی وی 'الاخباریہ' نے بروز  منگل شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ اسرائیلی ڈرونوں نے دمشق کے دیہی علاقوں میں شامی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  اسرائیل، گذشتہ سال ماہِ دسمبر میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعدسے  ،  شام پر سینکڑوں حملے کر چُکا ہے۔حملوں میں، لڑاکا طیاروں، میزائل نظاموں اور فضائی دفاعی تنصیبات جیسے، فوجی مقامات اور اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیل نے،  1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، شام کی گولان پہاڑیوں پر قبضے کو مزید پھیلا کر  بفر زون پر بھی قبضہ کر لیاہے۔

واضح رہے کہ تقریباً 25 سالہ اقتدار کے بعد  گذشتہ سال ماہِ دسمبر میں بشار الاسد حکومت کا تختہ اُلٹ دیا گیا اور بشار الاسد  روس فرار ہو گئے تھے۔ اس انقلاب نے  1963 سے حزبِ اقتدار  'بعث پارٹی' کی حکومت ختم کر دی تھی۔

رواں سال ماہِ جنوری میں ملک میں صدر احمد الشراع کی زیرِ قیادت  ایک نئی عبوری انتظامیہ تشکیل دی گئی تھی۔

دریافت کیجیے
تہران کی نیک نیتی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: باقر قالیباف
پاکستانی وزیر اعظم انطالیہ سے صدر ایردوان  کے لیے تعریفی الفاظ اور دوستی کے پیغامات کے ساتھ روانہ
اسرائیل سیکورٹی کو بہانہ بنا کر 'زمینوں پر مزید قبضہ' کر رہا ہے، ترک وزیر خارجہ فیدان
آسڑیلیا اور جاپان کے مابین 7 بلین ڈالر کے جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے
ترک وزیر خارجہ کی امریکہ۔ایران معاہدے کے ایجنڈے پر مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے ہم منصبوں سے ملاقات
ایردوان: ایران پر غیر قانونی حملوں سے علاقائی سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا ہے
ایران: جب تک لبنان میں فائر بندی جاری ہے ہُرمز کھُلا رہے گا
صدر رجب طیب ایردوان کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
ایران نے آبنائے ہُرمز کو تمام جہازوں کے لئے کھولنے کا اعلان کر دیا
آرتیمیس دوئم کی ٹیم زمینی ماحول سے ہم آہنگی کے مرحلے میں
دس روزہ لبنان۔اسرائیل جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا
انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 شروع ہوگیا
آئی ایم ایف: مہنگائی اور سست اقتصادی ترقی یورپ کی منتظر ہے
عرب ممالک کا اسرائیل-لبنان فائر  بندی پر خیر مقدم، اسلحہ کو سرکاری کنٹرول میں لینے پر زور
ترکیہ: اردوعان۔محمود ملاقات