سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکی اور چینی حکام جنیوا میں تجارتی جنگ میں کمی کے لیے مذاکرات شروع کرتے ہیں
ٹرمپ کی نئی ٹیریفز اور تجارتی تنازع نے مارکیٹوں کو بے چین کر دیا ہے، سپلائی چینز میں خلل پیدا کیا ہے، اور عالمی رکاوٹ کے خدشات کو جنم دیا ہے۔
امریکی اور چینی حکام جنیوا میں تجارتی جنگ میں کمی کے لیے مذاکرات شروع کرتے ہیں
Chinese Vice Premier He Lifeng, Switzerland's Economy Minister Federal Councillor Guy Parmelin and Switzerland's President Karin Keller-Sutter attend a bilateral meeting between Switzerland and the China, in Geneva, Switzerland, May 9, 2025. / Reuters

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اور مذاکرات کے قریب دو افراد نے  بتایا ہے چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیپینگ نے ہفتے کی صبح جنیوا میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے ساتھ مذاکرات کیے، جو عالمی معیشت کو متاثر کرنے والی تجارتی جنگ کو کم کرنے کی جانب ایک ابتدائی قدم تھا۔

ایسے وقت میں جب دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان درآمدی اشیاء پر محصولات 100 فیصد سے بھی زیادہ بڑھ چکے ہیں۔ بیسنٹ اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر جنیوا میں ملاقات کر رہے ہیں۔

یہ تجارتی تنازعہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ ماہ درجنوں دیگر ممالک پر محصولات عائد کرنے کے فیصلے کے ساتھ، سپلائی چینز کو متاثر کر رہا ہے، مالیاتی منڈیوں کو غیر مستحکم کر رہا ہے اور عالمی معیشت میں شدید گراوٹ کے خدشات کو بڑھا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ چینی اشیاء پر 80 فیصد ٹیرف 'مناسب لگتا ہے'، اور پہلی بار چینی درآمدات پر عائد 145 فیصد محصولات کے متبادل کے طور پر ایک مخصوص تجویز پیش کی۔

خفیہ مقام

مذاکرات کے مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے، حالانکہ ایک گواہ نے جنیوا کے ایک سرسبز مضافاتی علاقے میں ایک نجی رہائش گاہ کے باہر درجن سے زائد پولیس گاڑیاں دیکھی ہیں۔

مرسڈیز وینز جن کی کھڑکیاں سیاہ شیشوں سے ڈھکی ہوئی تھیں، جنیوا کے ایک ہوٹل سے نکلتی دیکھی گئیں جہاں چینی وفد جھیل جنیوا کے کنارے قیام پذیر تھا۔

اس سے پہلے، ایک درجن سے زائد امریکی عہدیداروں کا وفد، جن میں بیسنٹ اور گریئر شامل تھے، ہوٹل سے نکلتے ہوئے مسکراتے ہوئے اور سرخ ٹائیاں اور امریکی جھنڈے کے بیجز پہنے ہوئے دیکھے گئے۔ بیسنٹ نے صحافیوں  کو بیان دینے سے اجتناب برتا ۔

دریافت کیجیے
F-35 سے لیکر بحیرہ اسود تک: نیٹو انقرہ سمٹ کے اہم نتائج
"اجلاس اچھا رہا"بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں:ٹرمپ
نیٹو انقرہ سمٹ کا اختتامی اعلامیہ جاری
ٹرمپ: ہم ایردوان کے ساتھ ایف-35 کے معاملے پر بات کریں گے
ترک وزیر خارجہ فیدان: یورپی سلامتی کو یورپی یونین تک محدود نہیں کیا جا سکتا
فیدان  کے انقرہ میں نیٹو سمٹ سے قبل امریکی سینیٹرز سے مذاکرات
یورپ انقرہ میں نیٹو اجلاس کو ٹرمپ کو اجتماعی دفاع میں اپنی دلچسپی دکھانے کا ،مظاہرہ کرے گا: جرمنی
انقرہ میں نیٹو سمٹ سے قبل پوتن اور ٹرمپ کی یوکرین کے معاملے پر بات چیت
اسرائیل حکومت اپنی بگڑتی ساکھ کو بچانے کے لیے نئے دشمن کی متلاشی ہے، ترک وزیر خارجہ
روس اور امریکہ پر  عظیم جوہری طاقتیں ہونے کے ناطے عالمی سلامتی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پوتن
ایردوان اور میلونی نے انقرہ نیٹو سمٹ سے قبل دفاعی روابط پر بات چیت کی
یوکرین سے ایران تک: نیٹو انقرہ سمٹ میں زیر غور آنے والے ممکنہ موضوعات کا جائزہ
نیٹو سیکریٹری جنرل: "ترکیہ میثاق کی سب سے طاقتور افواج میں سے ایک ہے"
امریکہ نے اسرائیل اور لبنان امن  معاہدے کے فریم کی تفصیلات جاری کر دیں
میلونی: ٹرمپ کے تبصروں سے مجھے ' سخت حیرانگی' ہوئی ہے
امریکہ اور ایران نے سوئٹزرلینڈ میں اعلی سطحی مذاکرات مکمل کر لیے ہیں، ثالث ممالک
وٹکوف اور عراقچی اسرائیل کے لبنان پر قبضے کے دوران سویٹزرلینڈ میں مذاکرات کے لیے جا رہے ہیں
ممکن ہے کہ نیتن یاہو ٹرمپ کے ایران امن معاہدے کو خطرے میں ڈال دے: امریکی انٹیلی جنس
امریکہ اور ایران کے درمیان مقرر کردہ مذاکرات میں تاخیر
امریکہ-ایران معاہدے سے متعلق تیکنیکی مسائل تا حال حل نہیں ہوئے: ترک وزیر خارجہ