دنیا
2 منٹ پڑھنے
اوسلو: امریکی سفارت خانے پر بم حملہ
اوسلو میں واقع امریکی سفارت خانے پر آج  صبح ایک دھماکہ ہوا، لیکن  پولیس نے کہا کہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور اس کی وجہ فوراً معلوم نہیں ہو سکی۔
اوسلو: امریکی سفارت خانے پر بم حملہ
اوسلو / Reuters

اوسلو میں واقع امریکی سفارت خانے پر آج  صبح ایک دھماکہ ہوا، لیکن  پولیس نے کہا کہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور اس کی وجہ فوراً معلوم نہیں ہو سکی۔

پولیس کے بیان کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے قریب شب 1:00 بجے  ہوا اور عمارت  کو معمولی  نقصان پہنچا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی  ٹیمیں موقع پر تفتیش کر رہی تھیں، جبکہ کتوں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کو 'ایک یا زیادہ ممکنہ ملزمان' کی تلاش میں استعمال کیا گیا،

پولیس ان عوامی مقامات پر ایسے واقعات کو بہت سنگین سمجھتی ہے، اور اس مقدمے کی تحقیقات خاطرخواہ وسائل اور اعلیٰ ترجیح کے ساتھ کر رہی ہے۔'

پولیس نے کہا کہ وہ واقعے کے بارے میں سفارت خانے سے رابطے میں ہیں، اور دھماکے کے چند گھنٹوں کے بعد عمارت کے اطراف کے علاقے کو رہائشیوں اور گزرنے والوں کے لیے 'محفوظ' قرار دیا گیا۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ آدھی رات  کے درمیان  علاقے میں کسی بھی سراغ یا غیر معمولی مشاہدے کی اطلاع دیں۔

امریکی فوجی حملوں کے بعد ایران کے خلاف ردِ عمل کے طور پر مشرقِ وسطیٰ میں امریکی سفارت خانے ہائی الرٹ پر رکھے گئے ہیں اور کئی مقامات پر تہران کی جانب سے صنعتی اور سفارتی اہداف پر نشانہ بنانے کے باعث حملوں کا سامنا بھی ہوا ہے۔

سفارت خانے کے نزدیک رہنے والے لوگوں نے دھماکے کی آواز سننے کی اطلاع دی۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے