پاکستان
2 منٹ پڑھنے
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
کرغز صدر اور پاکستانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
کرغز صدر صادر جاپاروف بشکیک، کرغزستان میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرتے ہوئے۔ / کرغز ایوانِ صدر / ہینڈ آؤٹ

کرغزستان اور پاکستان نے بدھ کے روز کہا کہ انہوں نے دوطرفہ تجارت کو موجودہ 16 ملین  ڈالرسے بڑھا کر 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کرغزستان کے دارالحکومت بیشکیک میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، کرغز صدر سادیر جاپاروف نے کہا کہ بیشکیک اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی سطح تک  پہنچانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا، "اتنی مختصر مدت میں ہمارے ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے مضبوط باہمی اعتماد اور کرغز-پاکستانی تعلقات کو ایک نئی سطح تک پہنچانے کے ہمارے مشترکہ عزم کا واضح ثبوت ہیں۔"

جاپاروف نے شریف کے ساتھ بات چیت کو 'معنی خیز' قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک نے اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ انہوں نے CASA-1000 منصوبے کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا، جو وسطی ایشیا کی توانائی صلاحیت کو جنوبی ایشیا کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات سے جوڑتا ہے۔

اس موقع پر شہباز  شریف نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان نے آئندہ دو سال کے اندر دوطرفہ تجارت 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  موجودہ تجارتی حجم دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی نہیں کرتا اور حکومتوں اور نجی شعبے کے درمیان وسیع تر رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں فریقین نے تجارتی توسیع اور نقل و حمل کے روابط کو بہتر بنانے کے اقدامات کے حصے کے طور پر تجارتی ٹرانزٹ کے ایک معاہدے کو بھی حتمی شکل دی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی نقل و حمل کو آسان بنانا ہے۔

رہنماؤں کی قیادت میں  تجارت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، صحت، ماحولیاتی تحفظ، سکیورٹی اور دیگر شعبوں کا احاطہ کرنے والے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط  کیے گئے۔

دستاویزات میں حوالگی  معاہدہ، ڈاک خدمات اور ای-کامرس تعاون، اور کرغزستان کے شہر اوش اور پاکستان کے شہر لاہور کے درمیان سِسٹر سِٹی تعلق قائم کرنے کا ایک معاہدہ شامل تھا۔

جاپاروف اور شریف نے ایک مشترکہ اعلامیہ  پر دستخط کیے جس میں پاکستانی وزیرِ اعظم کے دورے کے دوران زیرِ بحث آنے والی  ترجیحات شامل ہیں؛ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور انسانی شعبوں میں مزید ترقی کو فروغ دینا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے